راولپنڈی میں بنو قابل آئی ٹی کورسزکی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251120-03-8
ملک محمداعظم
گزشتہ دنوں راولپنڈی میں الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بنو قابل آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی ایک پُروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے نہایت ہی اہمیت کی حامل اس تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تھے۔ حافظ نعیم الرحمن جب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان بنے ہیں۔ بلا مبالغہ وہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں میں سب سے زیادہ متحرک قائد کی حیثیت سے اپنی ایک پہچان پیدا کر چکے ہیں۔ وہ جہاں ملک کے سیاسی، معاشی، انتظامی اور دیگر امور کے حوالے سے اپنے خیالات اور رائے کا کُھل کر اظہار کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وطن عزیز کے نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر سے بہترین بنانے کے حوالے سے آئی ٹی کے شعبے میں ان کی تربیت کے پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ بنو قابل کے عنوان سے اس پروگرام کا آغاز کراچی سے کیا گیا تھا۔ نوجوانوں کی اس پروگرام میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پھر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں کے بعد راولپنڈی میں بھی بنو قابل پروگرام کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔ الحمدللہ! وطن عزیز میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صرف نوجوانوں کی رہنمائی کرنے اور سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی سے بہتر نہ کوئی یہ کام کر سکتا ہے اور نہ ہی اس انداز سے سوچ سکتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جماعت اسلامی ملک اور قوم کے حوالے سے جس کام کو بہتر اور مفید سمجھتی ہے، اسے کرنے کی جب ٹھان لیتی ہے تو پھر ناممکن کوبھی ممکن بنا کر رہتی ہے۔
خوش قسمتی سے اس وقت جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف حسین شاہ شیرازی ایک جید عالم دین ہیں۔ جو قدیم اور جدید علوم پر بھی دسترس رکھتے ہیں اور عصر حاضر کے تقاضوں کو بھی بخوبی جانتے ہیں۔ وہ ایک صاحب مطالعہ علمی شخصیت ہیں۔ تواضع اور انکساری ان کی شخصیت کا خاصہ ہے۔ وہ ارکان اور کارکنان ہی نہیں معاشرے کے دیگر لوگوں کے ساتھ بھی رابطوں میں رہتے ہیں۔ نظم بالا سے جو بھی ہدایت یا نیا پروگرام آئے۔ اس حوالے سے مستعدی کے ساتھ سرگرم عمل ہو جاتے ہیں۔ ہر اہم فیصلے پر نظم ضلع، زونل نظم اور ضلعی مجلس شوریٰ کے ساتھ مشاورت اور ان کو اعتماد میں لے کر آگے قدم بڑھاتے ہیں۔ وہ قائد ابن قائد ہیں، مگر کارکنوں کی طرح کام کرتے ہیں۔ وہ اپنے والد محترم کے صحیح معنوں میں علمی جانشین ہیں۔ ان کے والد محترم مولانا سید معروف شاہ شیرازی ؒ بھی عالم دین اور بڑے قانون دان تھے۔ مختلف دینی مدارس میں پڑھاتے رہے۔ عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ کے وکیل بھی رہے ہیں۔ انہوں نے اخوان المسلمون کے مرشد عام سید قطب شہید کی عربی زبان میں شہرہ آفاق تفسیر فی ظلال القرآن کا اردو زبان میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ جماعت اسلامی کے شعبہ دارالعروبہ میں کام کرتے رہے۔ اس شعبہ کے تحت اُسوہ کے نام سے ایک موقر رسالہ بھی شائع کرتے رہے ہیں۔ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی ہدایت پر کراچی میں ادارہ معارف اسلامی میں بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ کئی دینی، علمی اور قانونی کتابوں کے مصنف ہیں۔
راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور الخدمت فائونڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون رشید کی سرپرستی اور رہنمائی میں نہایت ہی منظم انداز میں کام کا آغاز کیا گیا۔ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان آکاش کو بنو قابل پروگرام کا سربراہ بنایا گیا۔ محمد عثمان آکاش جواں سال، متحرک اور ہردلعزیزرہنما ہیں۔ وہ ایک عالم دین، اعلیٰ پائے کے مدرس، معلم اور خطیب ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام کی کامیابی کے لیے آئی ٹی کے شعبہ سے زیادہ سے زیادہ با صلاحیت نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے متعدد ذیلی کمیٹیاں بنائیں اور ان کے ذمے کام لگائے۔ پھر محمد عثمان آکاش اور ان کی مختلف کمیٹیوں کے افراد نے دن رات ایک کر دیا۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے افراد سے بڑے پیمانے پر رابطے کیے۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیموں، چیمبر آف کامرس اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں اور نمائندہ افراد سے ملاقاتیں کیں اور ان کو بنو قابل پروگرام کی تفصیلات اور اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔ انتظامی کمیٹیوں کے جائزہ اجلاس ہوتے رہے۔ رابطوں، ملاقاتوں اور اجلاسوں کا یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک چلتا رہا۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون رشید ایک درویش صفت قائد اور اور انتھک کارکن ہیں۔ وہ کسی قسم کے پروٹوکول اور ہٹو بچوکے بغیر اپنے مخصوص داعیانہ انداز اور مسکراہٹ کے ساتھ آگے بڑھ کر خود کام کرتے اور اپنے ساتھیوں اور کارکنان کی بھی دل کھول کر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ راولپنڈی میں ہونے والے اس بنو قابل پروگرام کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی اور الخدمت فائونڈیشن ضلع راولپنڈی کے ذمے داران صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد اورصدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے ساتھ بھی مسلسل رابطوں میں رہے۔ ان کو تمام امور اور معاملات کے بارے میں آگاہی دیتے رہے۔ صوبائی اور مرکزی ذمے داران کی رہنمائی اور سرپرستی میں ہی تمام امور خوش اسلوبی سے مکمل کیے گئے۔ پھر وہ دن آ گیا جب ٹیسٹ ہونا تھا۔ گورنمنٹ سٹلائٹ ٹائون کالج کے وسیع گرائونڈ میں انتظامات کیے گئے تھے۔ طلبہ اور طالبات وقت سے پہلے ہی آنا شروع ہو گئے تھے۔ بہت جلد گرائونڈ میں رکھی ہوئی کرسیاں پُر ہو گئیں تھیں۔ راولپنڈی شہر اور اس کے ارد گرد کے دیہات و قصبات سے طلبہ و طالبات اور دیگر نوجوان اُمڈ کر آ گئے تھے۔ کالج کا گرائونڈ اپنے وسیع دامن کے باوجود سمٹ کر رہ گیا تھا۔ بڑھتی ہو ئی حاضری کو پیش نظر رکھتے ہوئے منتظمین نے فیصلہ کیا کہ ٹیسٹ کو دو حصوںمیں کر لیا جائے۔ چنانچہ جو طلبہ و طالبات پہلے گروپ میں ٹیسٹ دینے سے رہ گئے تھے وہ دوسرے گروپ میں شامل ہو گئے تھے۔ اس طرح ہزاروں طلبہ و طالبات نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے امتحان دیا۔ اپنی نوعیت کی اس منفرد، شاندار اور خوبصورت تقریب میں چیمبر آف کامرس اور تاجروں کے نمائندوں، وکلا، اساتذۂ کرام، دینی و سیاسی رہنمائوں اور سماجی کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی اور الخدمت فائونڈیشن ضلع راولپنڈی کے عہدیداران اور ان کی پوری ٹیم کو اتنی اچھی اور خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں وسائل اور مواقع میسر نہیں۔ بنو قابل کے ذریعے اپنے حصے کی شمع روشن کی ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں لاکھوں طلبہ و طالبات نے بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کے لیے امتحان دیا۔ حکومت منظر نامے کو دیکھے اور نوجوانوں کو پڑھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے۔ حکمران بتائیں کہ اگر الخدمت فائونڈیشن لاکھوںنوجوانوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہی ہے تو ریاست یہ آئینی ذمے داری کیوں ادا نہیں کرتی۔ اس سے قبل الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، الخدمت فائونڈیشن پنجاب شمالی کے صدر رضوان احمد، امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، الخدمت فائونڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون رشید اور بنو قابل پروگرام کے ڈائریکٹر محمد عثمان آکاش نے بھی اظہار خیال کیا۔
سیف اللہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی امیر جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام محمد عثمان ا کاش طلبہ و طالبات راولپنڈی میں کے حوالے سے پروگرام کی انہوں نے کے ساتھ گئے تھے ا ئی ٹی اور ان کام کر کے صدر کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا اجتماع عام خیر کا سبب بنے گا، علامہ ہشام الٰہی ظہیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور/اسلام آباد/کراچی(نمائندگان جسارت+اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے مینار پاکستان میں اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوتی، تربیتی وتعمیری اصلاحی اجتماعات امت کے لیے خیر کا سب ہوتے ہیں ۔انہوں نے مینار پاکستان پر 21.22.23کو ہونے والے جماعت اسلامی کے اجتماع کو خوش آئند قرار دیا امید ظاہر کی یہ اجتماع لوگوں میں اچھے اثرات مرتب کرے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے کراچی کے صدر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔کراچی سکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اس اجتماع کا لوگوں کو مقصد اسلامی فکر دینا ہے ،مسلم لیگ ق اور چودھری شجاعت حسین ہمیشہ ملک میں ہر خیر کے کام میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں ،ہم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو اس اجتماع پر اپنی جانب سے مکمل تعاون یقین دلاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں اس اجتماع سے لوگوں کوخیر کی باتیں حاصل ہوںگی ۔مزید برآں ممتاز کالم نگار اہلحدیث رہنما عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر اور مسلم پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کو اہل پاکستان کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ دینی اجتماعات سے لوگوں میں ایمانی جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ہمارا مکمل تعاون حاصل ہوگا اور اس اجتماع میں لاہور سے اہلحدیث سے وابستہ افراد بھی بھر پور شرکت کریںگے، نیکی بھلائی کے امور میں ہمارا بھرپور تعاون حاصل ہوگا ۔