کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث تمام حملہ آور افغان شہری نکلے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی سمیت حملہ آوروں کو تمام ساز و سامان بھی افغانستان سے فراہم کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے اور اِس حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی ’زاہد‘ نامی خارجی نے کی جبکہ حملہ آور افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نورولی محسود نے دہشت گردوں کو حملہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا اور اسی کے حکم پر حملے کی ذمہ داری ’جیش الہند‘ کےنام سے قبول کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے کے لیے درکار تمام سازوسامان افغانستان سے فراہم کیا گیا .
یاد رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی.جس کے نتیجے میں کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع کیڈٹ کالج حملے کی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔