سٹی42ؒ: لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے جبکہ ناکہ جات سے گزرنے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ علی الصبح ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران غیر ملکی باشندوں پر شک گزرنے پر انہیں روکا گیا۔ تمام مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور میں داخل ہو رہے تھے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک خاتون کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس کی بنیاد پر انہوں نے بس کی ٹکٹ حاصل کی تھی۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد میں عابد، ضیا، حمید، عادل، عنائت، راحت، احسان، نقیب، فیض، امجد اور صفی اللہ شامل ہیں۔ تمام افراد کو تصدیق اور شناخت کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری  کر دیا گیا ہے۔ کالجز کو ایک گیٹ سے مرکزی داخلے، دیگر تمام دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کالجز میں داخلے کے وقت تمام بیگز، گاڑیاں چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  مراسلے کے مطابق پنجاب کے کالجز کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، طلبا اور عملے کو ہروقت اپنے شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے، کالجز میں اسٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز کی سرحدی دیواروں پر خاردار تاریں نصب کی جائیں، رات کے اوقات میں تمام کالجز کے احاطے میں روشنی کا انتظام کیا جائے، تمام کالجز کو مناسب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور 24 گھنٹے فعال رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا کی تعداد کی بنیاد پر کالجز کو سیکیورٹی عملہ بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے آلات، فائر الارمز تمام عمارتوں میں نصب کیے جائیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کی ٹریننگ کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 مشتبہ افراد دیا گیا ہے کا حکم

پڑھیں:

اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔اسلام آبادمیں خودکش حملہ کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،عدالتوں کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی،ماتحت واعلی عدالتوں کے ارد گرد پولیس پٹرولنگ بڑھائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بڑھادی گئی،انٹری پوائنٹس کی کلوزسرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے،مشکوک گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی جارہی ہے،شہر میں داخل ہونے والوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ شہر کی حساس تنصیبات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اہم شاہراہوں اورتنصیبات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، افغان حکام کی دھمکی اگست 2026تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی، چیف جسٹس وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے تمام کیڈٹس کو بحفاظت ریسکیو کر لیا اسلام آباد خودکش دھماکا،فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آگئے اسلام آباد حملے کے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ، سخت اقدامات کا حکم جاری
  • پنجاب: کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ، حفاظتی اقدامات کے سخت احکامات جاری
  • موجودہ سیکورٹی صورتحال ؛ صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ
  • اسلام آباد خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • اسلام آباد دھماکا،سندھ پولیس حساس مقامات کے گرد ہائی الرٹ
  • سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنیکا حکم‘عوام کا تحفظ یقینی بنائیں‘حکام
  • بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی
  • اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • اسلام آباد دھماکے کے بعد لاہور میں حساس مقامات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ