2025-09-18@02:15:46 GMT
تلاش کی گنتی: 203

«کھلاڑیوں کا»:

    ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کھیلنے کے مسئلے پر قائم ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی مشاورت جاری ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔ آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے یو اے ای کے خلاف میچ شروع ہونا تھا، مگر پی سی بی...
    یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین تنازع کی شکل اختیار کر گیا، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زمبابوے کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو بقیہ...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد روایتی مصافحہ نہ ہونے پر تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ڈریسنگ روم کے باہر کھڑے رہے جبکہ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو اور شیوَم دوبے سیدھا اندر چلے گئے اور دروازہ بند کر دیا۔ یہ صورتحال شائقین اور ماہرین کرکٹ کے لیے حیران کن رہی۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کرکٹ کے قوانین مرتب کرنے والے ادارے ایم سی سی کے مطابق احترام، کرکٹ کی روح کا بنیادی حصہ ہے۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، مخالف ٹیم کو مبارکباد دینا، اپنی ٹیم کی کامیابیوں کا لطف اٹھانا، امپائرز اور مخالفین کا شکریہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی:۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے کی روایت برقرار نہیں رکھی۔بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت احتجاج بھی کیا جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو بتا دی لیکن سوریا کمار نے یہ سب کس کے کہنے پر کیا، اس سے متعلق بھارتی میڈیا نے سابق...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مائیک ہیسن کے مطابق میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن بھارتی ٹیم گراؤنڈ چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ’’ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہمارے مخالفین نے ایسا نہیں کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم وہاں گئے تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم میں جا چکے ہیں، یہ میچ کے اختتام کا افسوسناک طریقہ تھا۔ کوچ ہیسن نے مزید کہا کہ پاکستان...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان ’مصافحہ کے تنازع‘ نے شدت اختیار کر لی ہے، سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ طور پر شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے نے ’غلط تاثر‘ چھوڑتے ہوئے کھیل کے میدان میں سیاست کا مظاہرہ کیا۔ ’جنگیں پہلے بھی ہوئی ہیں، مگر ہم ہمیشہ مصافحہ کرتے رہے ہیں، یہ چیزیں ہمیشہ کے لیے ایک داغ کی مانند رہیں گی۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز اتوار کو بھارت نے پاکستان...
    پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
    بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پرلکھا معرکہ حق میں بھارت کو عالمی سطح پررسوائی کا سامنا کرنا پڑا،انڈین فضائیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا،طاقتور رافیلز بھی نہ بچ سکے،پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سےنہیں بھرسکیں گے۔ India would bring cricket to this level, loss of face and international humiliation suffered by India in the the recent conflict cannot be compensated by such shabby and petty attempts. Wounds inflicted by Pak armed forces, loss of IAF planes including mighty Raphaels won't heal… https://t.co/9ceYZINbMi — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 14, 2025 دوسری...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بھارت: 5 پہلوان جو دنگل کا رنگ بدل سکتے ہیں اپنے ایک بیان میں وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ دبئی میں شیڈول ایشیا کپ میچ کے دوران شور و غوغا اور دباؤ کو پس پشت ڈال کر کھیل پر توجہ مرکوز کریں اور کھیلنے کا لطف اٹھائیں۔ واضح رہے کہ 4 ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا ٹاکرا ہوگا، جسے بھارت نے مختلف حلقوں کے بائیکاٹ مطالبات مسترد کرنے کے بعد کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم کے...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف اٹھائیں۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ قبل ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا باہمی ٹاکرا ہے اور بھارت نے بائیکاٹ کے مطالبے رد کرتے ہوئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، ایک ٹیم جیتے گی اور دوسری ہارے گی، دونوں کو دباؤ کو انجوائے کرتے ہوئے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے...
    دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر نہ صرف تمغوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے بلکہ ساکھ بھی داؤ پر لگتی ہے، لیکن اب ایک نیا اور متنازعہ قدم دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ مئی 2026 میں لاس ویگاس میں ہونے والے’’اِنہینسڈ گیمز‘‘ میںکارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کی نہ صرف اجازت ہوگی بلکہ اس کی حوصلہ افزا بھی کی جائے گی۔ یہ ایونٹ آسٹریلوی بزنس مین ’’ایرون ڈیسوزا‘‘ کا منصوبہ ہے، جن کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے جسم پر مکمل کنٹرول ہونا چاہیے۔ اس منصوبے کوڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ارب پتی پیٹر تھیل کی حمایت حاصل ہے۔ ان مقابلوں میں ڈوپ ٹیسٹنگ کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔ معروف برطانوی اولمپیئن تیراک ’’بین...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روٹس اسکول سسٹم نے اسکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تربیتی کیمپس اور بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ہیڈ کوچ روٹس اسکول سسٹم ظہور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کلاسز کے بچوں اور بچیوں کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تربیتی کیمپس...
    کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کے تمام میچز کولمبو میں کھیلنا ان کے لیے بڑا فائدہ ہوگا۔ اسپنر رامین شمیم نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس میں اکثر کھلاڑیوں کو مختلف شہروں میں سفر کرنا پڑتا ہے جس سے تھکاوٹ بڑھتی ہے، لیکن اس بار پاکستان ٹیم ایک ہی جگہ قیام کرے گی۔ ان کے مطابق یہ سہولت کارکردگی پر مثبت اثر ڈالے گی۔ رامین کا کہنا تھا کہ سری لنکن پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، اسی لیے وہ اور ٹیم کی دیگر اسپنرز بہتر بولنگ دکھانے کی کوشش کریں گی۔ بیٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ وارم اپ میچز...
    حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کراچی میں گروپ بی کے تینوں میچز کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا۔ گروپ اے کے تین میچ میں دو سینچریاں اور دو ففٹیز بن گئیں۔ فیصل آباد کے عبدالصمد نے دوسری سینچری بناڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت نان فرسٹ کلاس ایونٹ کے تیسرے راونڈ کے پہلے دن گروپ اے میں ملتان نے کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں پر 253 رنزجوڑ لیے۔ پہلے راونڈ میں لاہور بلوز کے خلاف 152 رنز کی اننگ کھیلنے والے عبدالصمد 9 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ دوسرے اینڈ پر علی شاہ 49 رنز کے ساتھ کھڑے ہیں،محمد عرفان خان نے 42 اورعتیق الرحمان نے 41 رنز اسکور کیے۔معاذخرم نے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز کی پوزیشن میں بہتری آگئی۔ سفیان مقیم سات درجے ترقی پاکر پندرہویں پوزیشن پر آگئے۔ شاہین آفریدی چار درجے ترقی سے بائیسویں، ابرار احمد انتالیس درجے کی لمبی چھلانگ کر ستائیسویں اور محمد نواز تیرہ درجے ترقی پاکر تیسویں پوزیشن پر آگئے۔ حارث رؤف سات درجے تنزلی سے پینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم تین درجے تنزلی سے چوبیسویں اور محمد رضوان چھ درجے تنزلی سے اٹھائیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ حسن نواز چار درجے تنزلی سے پینتیسویں...
    ایشیا کپ کے آغاز سے پہلے سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے مسلسل میچز اور سفر کے سخت شیڈول پر سوال اٹھا دیا۔ اسالنکا نے کہا کہ زمبابوے میں دو دن میں دو میچز کھیلنے اور پھر براہ راست دبئی پہنچنے سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، پے درپے میچز کھیل کر فوراً سفر کرنا بہت مشکل ہے، کھلاڑیوں کو کم از کم دو دن کا آرام ملنا چاہیے۔ راشد خان نے بھی تسلیم کیا کہ شیڈول مثالی نہیں ہے، مگر شکایت کرنے کے بجائے توجہ کارکردگی پر ہونی چاہیے، اگر ہم سفر یا گرمی کی شکایت کریں تو کھیل پر اثر پڑے گا، پروفیشنل کرکٹرز کو ہر حال میں 100 فیصد...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک نئی اور باصلاحیت ٹیم ہے جو بلا خوف اور جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ان کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی قیادت میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 14 میں سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے کھلاڑیوں اور سلیکٹرز پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس جیت نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ہے اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی ٹیم اسی طرح شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ ان کے مطابق...
    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
    یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ جتنی مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے ہمیں اتنا ڈیلی الاؤنس لینےکا کہا جارہا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔ کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا اور اب اسے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں نے موقف...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو 400 روپے جیسی معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی توہین ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کی جانب سے ملنے والے الاؤنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے کا ڈیلی الاؤنس زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی یومیہ دیہاڑی بھی نہیں بنتی، اور قومی کھلاڑیوں کو اس معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی بے قدری اور توہین ہے۔ ان کے مطابق پہلے بھی ڈیلی الاؤنس وقت...
    پشاور: پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور‘ میں منعقد کیے جانےو الے فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کے لیے سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان  کر دیا گیا۔ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر اور بابر اعظم ان ایکشن ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، صہیب مقصود،یاسر شاہ، عمید آصف،اظہرعلی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید،کامران غلام،عبد الرحمٰن،محمد عرفان،معاذ صداقت،ذوالفقار بابر،محمد سلمان شامل  ہیں۔ پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔میچ کی آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب...
    دبئی میں سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ہوا۔ قومی کھلاڑیوں فوٹو شوٹ کے لیے ایک ساتھ مدعو کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے مختلف پوز بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔ تمام کھلاڑیوں نے مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر بنوائیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث گلاسز لگا کر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ Game faces on ???????????? Pakistan team headshots before the tri-series in Sharjah ????#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6CdXJ37HF — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025 سہ فریقی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ  جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ ہفتے کو یواے ای سے ہوگا۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے سات روز تک دبئی میں...
    عمان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تجربہ کار اور نوجوانوں کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے۔ عمان نے پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چار نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ سفیان یوسف، ذکریا اسلام، فیصل شاہ اور ندیم خان پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمان ٹیم پاکستان، بھارت اور یو اے ای کے ہمراہ گروپ اے میں موجود ہے۔ اسکواڈ: جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، ونائک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیدرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشت، کرن سوناولے، ذکریا اسلام، حسنین شاہ، فیصل شاہ، محمد عمران، ندیم خان، شکیل احمد، شکیل...
    اے سے بی میں آنیوالے کھلاڑیوں کو کتنا مالی نقصان ہوا اور بی کیٹیگری کا معاوضہ کتنا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز لاہور:قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کی سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو اچھا خاصہ مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔سی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 20 لاکھ کے بجائے 25 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے جب کہ ڈی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، بی کیٹیگری کو 45 لاکھ کے قریب ماہانہ معاوضہ دیا جاتا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کا اعلان کردیا۔  نئے کنٹریکٹس میں کیٹیگری اے کو ختم کردیا گیا ہے۔ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی جس کے بعد 3 کھلاڑیوں کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔  مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی میں 10 10 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی، جس میں 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن...
    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیے گئے تھے جبکہ اس سال 12 نئے کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔9 کھلاڑی اس...
    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ...
    2025-26 کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹس دے دیے، پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔کانٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے،گزشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ دیے گئے تھے۔جب کہ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے، رواں برس 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور صوفیان مقیم کو نئے کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر ملے جلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، سرفراز احمد سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3،4 سالوں میں ایک نئی ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے، جس میں حسن نواز، حسین طلعت اور صائم ایوب سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے اور امید...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے واضح کیا ہے کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹی20 اسکواڈ میں عدم موجودگی کارکردگی کی بنیاد پر ہے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔ لاہور میں ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاقومی ٹیم میں شمولیت کا معیار کارکردگی ہے، اور ہم کھلاڑیوں کو ان کی فارم کی بنیاد پر مواقع دیتے ہیں۔ جو فارم میں ہوگا، وہ ٹیم میں ہوگا۔  بابر اور رضوان کیوں ڈراپ ہوئے؟ عاقب جاوید نے وضاحت کی کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پچھلی تین ٹی20 سیریز کا...
    تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کل ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کو پی سی بی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔ ٹیم اسکواذ اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ سلیکٹر عاقب جاوید اور  ہیڈ کوچ کی کل پریس کانفرنس میں  کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ناکامیوں کی وجوہات بھی بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تفصیلات شئیر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق  ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور سلیکٹرز نے ہفتے کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو...
    اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے...
    عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اور شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی صحت سے متعلق بعض مسائل اب بھی کھیلوں کے اداروں کی توجہ سے محروم ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی رپورٹس اور کھلاڑیوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مخصوص ایام کے دوران خواتین ایتھلیٹس کو ایسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے جو ان کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلی میرا تھن دوڑ، خواتین ایتھلیٹس کو اجازت نہ مل سکی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائیکلسٹ سیڈرین کیربوہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بعض اوقات کھلاڑی وزن کم رکھنے کے دباؤ میں غذائی کمی کا شکار...
    شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)شارجہ اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام شارجہ فٹبال کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کلب کے بورڈ ممبران اور معزز مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر شارجہ فٹبال کلب اور بین الاقوامی کمپنی "جنرل ٹیک" کے درمیان سیزن 2025-2026 اور 2026-2027 کے لیے اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پریس کانفرنس میں شارجہ اسپورٹس کونسل کے چیئرمین، کلب کے بورڈ ممبران، اور جنرل ٹیک کے نمائندے موجود تھے۔(جاری ہے) معاہدے کے تحت جنرل ٹیک شارجہ فٹبال کلب کی سرپرست کمپنی کے طور پر مختلف کھیلوں میں تعاون فراہم کرے گی، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اعلیٰ معیار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔...
    شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید...
    ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت  مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔ حکومت  کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) صومالیہ سے تعلق رکھنے والی سیدو کینیا کے کاکوما پناہ گزین کیمپ میں آئیں تو انہیں وہاں باسکٹ بال کھیلنے کا موقع ملا جو ان کے لیے مقامی لوگوں تک رسائی اور اعتماد پیدا کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا۔سیدو کہتی ہیں کہ کھیل نے انہیں اپنی شخصیت کی اہمیت کا احساس دیا۔ جب وہ کھیلتی ہیں تو اس سے ان کے کھیل کے حق کی توثیق ہوتی ہے اور انہیں بہت سے مواقع دکھائی دیتے ہیں۔ Tweet URL دنیا بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے یہی فائدہ ہونا چاہیے۔(جاری ہے) تاہم عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے تعاون سے شروع کردہ نئی مہم میں کھیلوں کی اربوں ڈالر...
    سابق  ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے امیدیں باندھ لیں۔ نیا ناظم آباد میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو  پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع ملنا مثبت اور اچھا عمل ہے۔ امید ہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ہمیشہ  بہت سازگار اور سود مند رہی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کا اعلان کردیا ہے۔ ان نئے کنٹریکٹس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں کو معاہدے دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹرز کو آئندہ ایک برس کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس بار پہلی مرتبہ ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ’ایمرجنگ کیٹیگری‘ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بولر سعدیہ اقبال کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دیے گئے 20...
    کراچی: پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے منگل کے روز دی ہنڈریڈ 2025 سیزن کے لیے ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدے کر لیے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں پاکستانی کرکٹرز کو بین ڈورشوئس اور مچل سینٹنر کی جگہ بطور متبادل شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ ٹورنامنٹ میں شامل بیشتر ٹیموں کے مالکان بھارتی ہونے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ سے باہر رکھا جائے گا۔ ناردرن سپرچارجرز یکم اکتوبر سے بھارتی میڈیا گروپ ’سن‘ کے زیرانتظام آجائیں گے جس کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر سوالات اٹھے تھے۔ سال کے آغاز میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ مارچ میں ہونے والے ڈرافٹ میں کسی بھی پاکستانی...
    کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا خاصا بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ تقریب میں سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ، اولمپیا، اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے وزیر اعلیٰ نے پولو میچ کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری کے دیگر دلچسپ مقابلے بھی دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویئے پر شدید مایوسی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر میچز نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دینے...
    پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہتازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویئے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان، شاہین شاہ آفریدی اور کوچنگ اسٹاف رکن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے واقعہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس من گھڑت سوشل میڈیا کمپین کا مقصد ٹیم اور کھلاڑیوں کے مورال کو گرانا ہے۔ سوشل میڈیا کی فیک خبروں کا مقصد قومی ٹیم کے باہمی اتحاد اور انٹیگریٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ادارے اس طرح کی من گھڑت فیک نیوز کو پھیلانے سے باز رہیں۔ ایسی خبروں کو پھیلانے میں ملوث افراد اور ادارے کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے...
    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد انڈیا چیمپینز نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا ہے لیکن دوسری طرف بھارتی شائقین کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لیتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا گیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی فین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل سے دستانے مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر کھلاڑی میدان میں پڑے بیگ سے اپنے دستانے نکالتے ہیں اور وہ بھارتی فین کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی...
    اسلام آباد: قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھا۔ سلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔...
    امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اٹھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں شرکت سے روکا جائے تاکہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لے سکیں۔ امریکی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نگرانی اور تعاون کا عمل جاری رکھے گی تاکہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایگزیکٹو آرڈر 14201 اور ٹیڈ سٹیونز اولمپک اینڈ ایمیچور اسپورٹس ایکٹ کے مطابق محفوظ اور منصفانہ مقابلے کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ واضح...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک نئی اور تاریخی شراکت داری کا اعلان باہی عجمان پیلس ہوٹل میں کیا گیا، جہاں چار اہم کرکٹ اکیڈمیز — کاروان اسپورٹس کلب، ایم ایس کرکٹ اکیڈمی، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ایمز وائی ٹی سی اے اور کرکٹا نے مل کر نوجوانوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔(جاری ہے) اس شراکت داری کا مقصد یواے ای میں کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کاروان اسپورٹس کلب عجمان کے بانی اور سابق کرکٹر بابر صاحب نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: >...
      پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ ٹیم کی مستقبل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ منتخب شدہ 15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے اہم دورے کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا۔17 جولائی سے شروع ہونے والے اس دورے میں پاکستان شاہینز انگلینڈ کے خلاف 2تین روزہ اور 3ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ یہ دورہ نہ صرف ان کھلاڑیوں کے لیے ایک نایاب تجربہ ہوگا بلکہ پاکستانی کرکٹ کی آئندہ نسل کی تیاری کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اس ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جنہیں حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی پرفارمنس کے باعث خاصی پذیرائی ملی ہے۔ سعود کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ان اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آزمایا جائے گا، جن میں سے 11...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا ہے۔ نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے سپرد کی گئی ہے، جب کہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جنہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان،...
    کرکٹ پاکستان نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ نوجوان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کی کوچنگ...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں دوسرے دن جمعرات کو مشقوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ سے شروع ہونے والے کیمپ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کمر کس لی۔ کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے مائک ہیسن نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو مختلف ٹاسک دیے۔ اسپنرز کے لیے سازگار میرپور کی وکٹوں پر میزبان بولرز کا مقابلہ کرنے کے لیے بیٹرز کو خصوصی ٹریننگ کرائی گئی۔مائیک ہیسن نے نیٹ پریکٹس سیشن کے بعد بیٹرز کو گھاس پر مسلسل مشقیں کرائیں۔ دوسری جانب اسپنر ابرار احمد کو بھی بولنگ کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔ فیلڈنگ...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ  کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ  مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن  اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ...
    پاکستان نے کوریا میں ہونے والی ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی سمیت مجموعی طور پر 7 میڈلز اپنے نام کر لیے، جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی 2 ٹائٹل حاصل کیے۔ بوائز انڈر-13 فائنل میں سہیل عدنان نے بھارت کے ایان دھنکا کو 11-5، 11-2، 11-13، 11-6 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ انڈر-15 فائنل میں نعمان خان نے احمد ریان خلیل کو 12-10، 11-6، 11-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی کیٹیگری میں احمد ریان کو سلور میڈل ملا۔ گرلز انڈر-13 فائنل میں ماہ نور علی نے سخت مقابلے کے بعد چین کی یان شیوان سے شکست کھائی اور چاندی کا تمغہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوریا میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میدان مار لیا بلکہ روایتی حریف بھارت کو بھی فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے دی۔قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اسکواش کی نئی نسل میں بھی وہی جوش و جذبہ موجود ہے جو کبھی جہانگیر خان اور جان شیر خان کے دور میں نظر آتا تھا۔بوائز انڈر 13 کی کیٹیگری میں پاکستان کے سہیل عدنان نے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شاندار انداز میں شکست دی۔ سہیل کی جیت ایک یکطرفہ مقابلے کی عکاس تھی، جس میں اسکور گیارہ-پانچ، گیارہ-دو، گیارہ-تیرہ اور گیارہ-چھ رہا۔ اگرچہ تیسرے گیم میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آئندہ آئرلینڈ کے اہم دورے کے پیش نظر ٹیم کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے 27 روزہ فٹنس اور اسکلز کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیتی مرحلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ویمن ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط اور پیشہ ور بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کیمپ کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی فٹنس، تکنیکی صلاحیتوں اور میچ ریڈی اسکلز پر کام کریں گی۔ کیمپ کی قیادت ہیڈ کوچ محمد وسیم کریں گے جو کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے تمام انتظامی اور ٹیکنیکل پہلوؤں کی...
    کراچی: علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑی 32ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 9میں سے 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کو گلے لگاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، تاہم مہوش علی سمیت 3 پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوگئے۔ بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ 3 عبداللہ نواز نے بھارت کے تونیت کو 0-3 سے شکست دے دی۔ عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 5-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھا، تاہم اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی...
    لاہور: رواں ماہ شیڈول دورہ بنگلا دیش سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی، نائب کپتان شاداب خان سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، دونوں فاسٹ بولرز کی شمولیت غیر یقینی کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان رواں ماہ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونا ہے، البتہ تیاریاں فٹنس مسائل کی زد میں آگئی ہیں، کئی اہم کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کا آغاز 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، کندھے کی تکلیف میں مبتلا نائب کپتان شاداب خان کو ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے،...
    کیریبین پریمیئر لیگ کیلیے اپنی ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے بعد بالی ووڈ کے کنگ خان کو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ کے مالک ہیں اور انہوں نے نئے سیزن کیلیے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ شاہ رخ خان کی ٹیم نے فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔ یہ خبر جب سامنے آئی تو ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کے خلاف مہم چلائی اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے کہا کہ شاہ رخ خان موجودہ حالات میں کس طرح سے پاکستانی کھلاڑیوں کو...
    سٹی42:  پنجاب اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل کی تعمیر کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ہوٹل کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور منصوبے کی تکمیل رواں سال کے اندر متوقع ہے۔  منصوبے کی تفصیلات ہوٹل ساڑھے 4 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہوگی۔کھلاڑیوں کے لیے 62 رہائشی کمرے مختص کیے جائیں گے۔ہوٹل میں جدید جم، انڈور گیمز ہال، کانفرنس ہال، فٹنس سینٹر  کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل کمرشل مقاصد کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پا کستان ہاکی ٹیم نے پی ایس بی کی جانب سے یومیہ 400 روپے اجرت دینے پراحتجاج کیا ہے اور پاکستان ہاکی ٹیم نے پی ایس بی کی دعوت ٹھکرانے کے بعد قبول کرلی،پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی کے چندکھلاڑیوں کوآج (بدھ کو) ظہرانے پرمدعوکیا، ظہرانے پر بلانے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکٹ منی بھی بھجوائی،کپتان عماد بٹ و دیگر ہاکی کھلاڑیوں کو 400 روپے یومیہ پی ایس بی کی جانب سے بھیجی گئی،پی ایس بی نے ہرکھلاڑی کو 5600 روپے کا چیک بھیجا۔کپتان عماد شکیل بٹ نے پی ایس بی کے 5600 روپے دینے پرظہرانے کی دعوت شکریہ کے ساتھ مسترد کر دی،ردعمل دیتے ہوئے کہااتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی...
    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔ محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ڈیتھ اوورز میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور محمد عامر سےمتعلق امید کی جارہی ہے کہ وہ رواں سیزن میں شاہ...
    ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی...
    ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اویس منیر نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے پہلے دن 2 شاندار کامیابیوں کے ساتھ پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں  منعقدہ اس ایونٹ میں اویس منیر نے اپنے گروپ کے 3 مقابلوں میں سے 2 جیتے، جبکہ پاکستان کے محمد آصف اور محمد ساجد نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر ایونٹ کے اگلے مراحل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے؛ اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی گروپ اے میں اپنے پہلے مقابلے میں اویس منیر نے مکاو کے چی کن چان کو 2-4 سے شکست دی، اس مقابلے میں ان کے جیت کا اسکور 1-53، 41-11، 38-6،...
    آسٹریلیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ، بِگ بیش لیگ (BBL) 2025-26 کے ڈرافٹ کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں پہلے راؤنڈ میں 3 پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کر لیا گیا۔ برسبین ہیٹ نے سب سے پہلے انتخاب کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو بی بی ایل میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔ میلبورن اسٹارز نے حارث رؤف کو ریٹینشن پک کے ذریعے دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا، حالانکہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے منتخب کیا تھا۔ حارث پہلے ہی بی بی ایل کا ایک معروف اور کامیاب چہرہ بن چکے ہیں۔ پاکستان کے ون ڈے کپتان...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ڈیلی الاؤنس کے معاملے پر کھیل سے توجہ اُٹھانے کی کوشش قرار دیدیا۔ کوالالمپور میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود پی ایچ ایف  صدر طارق بگٹی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی الاؤنس ایشو سے زیادہ اہم فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں بہتر کھیل پیش کرکے فائنل میں جگہ بنانا ہے۔ پی ایچ ایف صدر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان یہ نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرے، فنڈز کی کمی اور محدود میچز سمیت بہت سے ایشوز کا سامنا ہے تاہم اسکے باوجود  لڑکے اور مینجمنٹ بہت محنت کی ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فنچ نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی بلکہ خاص طور پر بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں بابر اعظم سب سے بڑا نام ہیں، اور وہ اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ فنچ کے مطابق بابر اعظم اس دہائی کے نمایاں ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ایرون فنچ نے کہا کہ آسٹریلوی شائقین کرکٹ کے لیے یہ ایک خوش آئند موقع ہوگا کہ وہ بابر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے چوتھے دن آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو “چوکرز” کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے، تاہم جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ویمنز کرکٹ پر مکمل توجہ کی ضرورت ہے اور کراچی کا ہائی پرفارمنس سینٹر خواتین کرکٹرز کے لیے مختص ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید کو کونسی نئی ذمہ داری مل گئی؟ پی سی بی کے آفیشل پوڈکاسٹ میں وہاب ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں انڈر 19، فیصل آباد میں انڈر 17 اور سیالکوٹ میں انڈر 15 کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مخصوص مراکز قائم کیے جائیں گے جنہیں مقامی کالجز سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کئی نمایاں کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو عید کی خوشیوں، صحت اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ تہنیتی پیغامات دیے۔ ویڈیو میں جن کھلاڑیوں کے پیغامات شامل تھے اُن میں نئے کپتان سلمان علی آغا، محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، نوجوان بلے باز صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور عامر جمال شامل تھے۔ اگرچہ ویڈیو کو سراہا گیا ہے لیکن شائقین نے ویڈیو میں سابق کپتان...
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس سمیت چار نئے چہروں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر مچ ہے، آل راؤنڈر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدی اشوک بھی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ٹم ساؤتھی، اش سودھی، اجاز پٹیل اور جوش کلارکسن جیسے کھلاڑیوں کو اس سال معاہدہ نہیں دیا گیا، جبکہ کین ولیمسن، ڈیوون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔ محمد عباس نے رواں سال مارچ میں پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 26 گیندوں پر 52 رنز...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی وائٹ بال کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس پر کام ہوگا۔ کیمپ کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ تین روز پر مشتمل کیمپ کل سے این سے اے میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں مدعو کیا جائے گا۔ ہائی پرفارمنس کیمپ کی نگرانی قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کرینگے۔این سی اے کے دیگر کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید بھی مائیک ہیسن کے تعاون کرینگے۔ Post Views: 4
    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سینیئر اسپورٹس صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان پرانی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’پنگا نہیں لینے کا اپن سے‘، راشد لطیف نے یہ دھمکی کس کو دی؟ ڈاکٹر نعمان نیاز نے 25 مئی 2025 کو تماشا پر چلنے والے کرکٹ شو دی ڈگ آؤٹ کی قسط 31 کے دوران شعیب اختر کی جانب سے دیے گئے ایک متنازع ریمارکس کے بعد انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔ شو میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز ہمارے بیگ اٹھاتا تھا، ہم نے اس کو بیگ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا تھا۔ ان کی اس بات سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ ڈاکٹر نعمان...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا...
    لاہور:قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے اندر یا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ہزاروں روپے نقد انعام کی رقم بڑھا کر ایک ملین تا 20 ملین کر دی گئی ہے اور حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔  پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعظم بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے 32 کھلاڑیوں اور کوچز میں دو کروڑ 7 لاکھ سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کیے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اولمپیکس میں ارشد ندیم کی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سامنے بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اندھیروں میں ڈوبنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں نامور غیر ملکی کرکٹرز 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز سیکیورٹی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہیں۔ پی ایس ایل میں شریک کونسی فرنچائز نے کتنے غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات حاصل کیں، جانیے۔۔ کراچی کنگز کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا، جن میں ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، بین مکڈرمٹ اور جارج منسی شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیمز...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ آسٹریلیا...
    جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
    لاہور: شکاگو میں جاری پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی عاصم خان اور نور زمان کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں نور زمان کو سابق ورلڈ چیمپئن مصر کے کریم گواڈ نے تین صفر سے ہرایا۔ عاصم خان بھی اسی مارجن سے ناکام رہے، عاصم خان کے خلاف نمبر دس سیڈ ملائیشیا کے این یونگ نے برتری ثابت کی۔