ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ملاقات پر منافقانہ خوشی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
چینی ہم منصب سے ملاقات پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آج طے پانے والے یہ معاہدے لاکھوں امریکیوں کے لیے ترقی اور سلامتی کا باعث بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات اور مذاکرات کیے ہیں۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ میری صدر شی کے ساتھ واقعی ایک شاندار ملاقات ہوئی، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان گہرا احترام موجود ہے، اور آج جو کچھ ہوا ہے، اس سے یہ احترام مزید بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کئی معاملات پر اتفاقِ رائے کیا ہے، بعض دوسرے حتیٰ کہ نہایت اہم مسائل بھی حل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
 
 صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ صدر شی نے چین کو اجازت دی کہ وہ امریکہ سے سویا بین، سورگم اور دیگر زرعی مصنوعات کی بڑی مقدار میں خریداری شروع کرے۔ ٹرمپ نے صدر شی کا دوبارہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ چین نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ نایاب معدنی عناصر، اہم دھاتوں، مقناطیسوں وغیرہ کی فراہمی کو کھلے اور آزادانہ انداز میں جاری رکھے گا۔
 
  امریکی صدر نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ چین نے پُرعزم انداز میں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر فینٹانائل کو ہمارے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا، وہ اس بحران کے خاتمے میں ہماری مدد کرے گا، چین نے امریکہ سے توانائی کی خریداری کا عمل شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، درحقیقت، امکان ہے کہ الاسکا کی عظیم ریاست سے تیل اور گیس کی خریداری کے سلسلے میں ایک بڑا معاہدہ طے پا جائے، آج کا معاہدے لاکھوں امریکیوں کے لیے ترقی کا باعث بنیں گے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
امریکی اور چینی صدر کی ملاقات، ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنیکا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سے کم ہو کر47 فیصد کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔
 
 انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا اور میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین معاملے پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں جبکہ  تائیوان کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں تو امریکا کے لیے بھی مناسب ہےکہ یہ تجربے بحال کرے اور اس کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ سائٹس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ 
 کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کے گواہان کے وارنٹ جاری
کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کے گواہان کے وارنٹ جاری