2025-04-26@00:05:48 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«سیلز ٹیکس فراڈ»:

    کراچی: ریجنل ٹیکس آفس ون نے اپنی تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب روپے کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑلیا۔ فراڈ میں پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے تحت 2 ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد ملوث پائے گئے۔ آر ٹی او ون کے حکام نے فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا، جن میں فرہاد کا بھائی شہزاد، کزن فیصل اور معروف الرحمان شامل ہیں۔ آر ٹی او ون حکام کی جانب سے جمعہ کے روز ملزمان کو اسپیشل کورٹ کسٹمز، ٹیکسیشن، اینٹی اسمگلنگ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ فرہاد کے کزن فیصل اور معاون معروف...
    کراچی(اوصاف نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کو تازہ ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) کراچی نے انصاری کے خلاف سیلز ٹیکس فراڈ میں 1.25 بلین روپے کی ایف آئی آر درج کرائی۔ فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا نام انصاری کو بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ممکنہ ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
    کراچی: 4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آر ٹی او ون نے چار ارب بیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ بلال امام کوگرفتار کرلیا۔ملزم آر ٹی او ون کی جانب سے ایک ارب نوے کروڑ اور ایل ٹی او کی جانب سے دو ارب تیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، ملزم ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب...
    کراچی: ریجنل ٹیکس آفس نے 4ارب 20کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد کے مطابق ملزم بلال امام کے خلاف آر ٹی او ون میں ایک ارب 90کروڑ روپے جب کہ لارج ٹیکس آفس میں 2ارب 30کروڑ روپے مالیت کے سیلز ٹیکس فراڈ کے الگ الگ مقدمات درج ہیں۔  سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم بلال امام گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ایف بی آر حکام نے کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کی خصوصی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ملزم سے مزید تحقیقات کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 29ریسٹورنٹس کوٹیکس فراڈ اورجعلی رسیدیں جاری کرنے پرسیل کردیاگیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں کل 29 ریستوران سیل کیے گئے ہیں۔ یکم جولائی 2024 سے 10 دسمبر 2024 تک 17 ریستوران سیل کیے گئے، جن میں ایٹلی ریستوران، شاہ جی فوڈز، مرچ 360، ال بیک، کابل ریستوران اور دیگر شامل ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی سیل کیے گئے ریستورانوں کی فہرست میں ملنگ جان ریستوران، کے سی گرل، بشاہ استنبول، آداب ریستوران، ہوٹ این چلی، بٹ کڑاہی، بسم اللہ تکہ اینڈ چارغہ، سب وے، کرسٹیز ڈونٹس اور رومبا شامل ہیں۔اس کے علاوہ، 11 دسمبر 2024 سے 31 جنوری...
۱