Nawaiwaqt:
2025-12-13@01:44:02 GMT

ٹرمپ کا دوبارہ دعویٰ: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرانے کا ذکر

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

ٹرمپ کا دوبارہ دعویٰ: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرانے کا ذکر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے انکشافات کر دیئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اس تنازع کے دوران براہ راست بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ اگرجنگ ہوئی توامریکہ کسی کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا، کیونکہ دوایٹمی طاقتوں کی لڑائی پوری دنیا کومتاثرکرے گی۔انکے مطابق انہیں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں .

تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی تصادم کے سنگین نتائج ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مداخلت کے بعد “چوبیس گھنٹوں میں لڑائی ختم ہو گئی.انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس مختصرجنگ میں سات طیارے تباہ ہوئے تھے۔امریکی صدرنے کہا کہ اُن کے دورمیں عالمی سطح پرکئی بحران محض بات چیت سے ٹل گئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کموڈیا میں جنگ بندی کروادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا اصل امن معاہدے پر واپس جانے پر آمادہ ہو گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم سے اہم گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک نے آج سے جنگ بندی  پر اتفاق کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے بم دھماکا حادثاتی تھا جس میں کئی تھائی فوجی ہلاک ہوئے، تھائی لینڈ نے دھماکے کے بعد سخت جواب دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک بڑے تصادم سے بچنے کیلئے تیار ہیں اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر امریکی صدر کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔

تھائی فوج کا کہنا تھا کہ کمبوڈین دستوں نے اوبون رتچاتھانی صوبے کے نام یوئن ضلع کے چونگ بوک علاقے میں متعدد مقامات پر پہلے فائرنگ کی، جس میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق تھائی فوج نے علی الصبح دو مختلف مقامات پر حملے کیے، جبکہ کمبوڈین فوج نے کئی روز سے جاری اشتعال انگیزی کے باوجود جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ جولائی میں یہ سرحدی تنازع پانچ روزہ جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا، جس میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور تین لاکھ افراد کو عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اس دوران دونوں ملکوں نے راکٹ اور بھاری توپ خانوں کا کھلے عام استعمال کیا تھا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دوبارہ جنگ بندی کرانے کا دعویٰ
  • ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کموڈیا میں جنگ بندی کروادی
  • امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر چلتی گاڑی پر جہاز گرگیا، معجزانہ طورپر جانی نقصان سے محفوظ
  • امریکی کانگریس میں بھارت سے تعلقات میں جمود، پاکستان کو کلیدی شراکت دار قرار دینے پر بحث
  • انڈونیشین سرمایہ کار پاکستان میں مواقع تلاش کریں ، اکنامک قونصل
  • ’چہرہ خوبصورت اور ہونٹ مشین گن جیسے‘، ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی پریس سیکرٹری کی منفرد انداز میں تعریف
  • پاک مراکو تجارت کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،مراکشی سفیر
  • 50 فیصد ٹیرف کی وجہ روسی تیل نہیں مودی کی ہٹ دھرمی بنی، سابق گورنر اسٹیٹ آف انڈیا کا دعویٰ
  • غزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، امریکی عہدیدار کا دعویٰ
  • بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عاید کریں گے، ٹرمپ کامودی کو انتباہ