2025-12-12@23:17:50 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«کہ تھرپارکر»:
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا کوانٹم کمپیوٹنگ الگورتھم تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے منفرد ڈیٹا تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا الگورتھم، جسے “Quantum Echoes” کا نام دیا گیا ہے، گوگل کے اپنے کوانٹم چِپ پر چلتا ہے اور یہ دنیا کے جدید ترین سپرکمپیوٹرز پر موجود روایتی الگورتھمز کے مقابلے میں 13,000 گنا تیز ہے۔ ادویات اور سائنسی مواد میں انقلاب کا امکان گوگل کے محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں Quantum Echoes الگورتھم مالیکیولز کی ساخت ناپنے کے لیے استعمال ہو سکے گا۔ یہ پیش رفت نئی دواؤں کی تیاری اور مواد کی سائنس میں نئی اقسام کے مادوں...
تصویر بشکریہ جیو نیوز تھرپارکر کے قریب بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں سنورانی میں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے تاہم بھارتی فوج نے 8 بکریوں کو ہلاک کردیا جبکہ 54 کی ٹانگیں توڑ دیں۔مویشیوں کے مالکان نے 43 بکریاں قصابوں کو فروخت کردیں جبکہ 11 زخمی بکریوں کا علاج جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی فورسز کے بکریوں پر ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے بکریوں کے مالکان کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سپر ٹیکس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں تھنک ٹینکس نہیں ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم وقفے کے بعد دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہوچکا ہے؟ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ترمیم خارج کر دی ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99ڈی میں ترمیم پر باقی ہائیکورٹس سے فیصلہ ہوچکا ؟وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس خارج کردیا، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے،فی الحال بینکوں پر ٹیکس لگا ہے...
بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑا اپنی جوانی، چمکتی ہوئی جلد اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا ایسا راز بتایا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 51 سالہ فٹنس آئیکون نے اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ “All About Her” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے پانی سے کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ خالی پیٹ تقریباً دو لیٹر پانی پیتی ہیں اور یہی ان کی جلد کے نکھار اور توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملائکہ نے کہا، “یہ میری زندگی کا نان نیگوشی ایبل حصہ ہے۔ پانی جسم کو...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر...
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات...
مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی...
سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ۔ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جبکہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ کوواپس بھیجا گیا جبکہ آئیوری کاسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔
