تھرپارکر: بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں میں 8 بکریوں کو ہلاک کردیا، 54 کی ٹانگیں توڑ دیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
تھرپارکر کے قریب بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں سنورانی میں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے تاہم بھارتی فوج نے 8 بکریوں کو ہلاک کردیا جبکہ 54 کی ٹانگیں توڑ دیں۔
مویشیوں کے مالکان نے 43 بکریاں قصابوں کو فروخت کردیں جبکہ 11 زخمی بکریوں کا علاج جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی فورسز کے بکریوں پر ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی ہے۔
انہوں نے بکریوں کے مالکان کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز بکریوں کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی زمین بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیلئے تنگ، مزید 24 خواج ہلاک
چار اضلاع ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان، بنوں اور باجوڑ میں دو روز میں مجموعی طور پر 37 خواج ہلاک
خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترجمان
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے 24 خوارج کو ہلاک کردیا، دو روز میں مجموعی طور پر 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں انسداد دہشت گردی کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اہم سرغنہ سجاد عرف ابوزر سمیت 11 خوارج ہلاک ہوئے۔دوسری اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی بنوں میں کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر حکمت عملی کے تحت 12 مزید خوارج کو ٹھکانے لگایا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد عناصر کو بھی ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری ملک گیر انسدادِ دہشتگردی مہم پوری طاقت سے جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔