محرابپور،دونوجوان کے اغوا کی مبینہ واردات،پراسرارطورپر لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)دو نوجوان کے اغوا کی مبینہ واردات، دو نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شک، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں کلتار محلہ میں کار نمبر بی بی ایل 227 میں آئے ہوئے سوار ڈرامائی انداز میں عبد الستار لاکھو اور وقار لاکھو کو اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق نوجوانوں کے مبینہ اغوا کی تفتیش شروع کر دی ہے، قمر الدین چانڈیو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں مراد پھوڑ کا رہائشی 24سالہ سیکورٹی گارڈ دفتر علی سیال اچانک سے لاپتا ہوگیا ہے، پھل پولیس تھانہ کی حدود گاؤں صابن وگن کا رہائشی نوجوان گلفام وگن ولد محمد حسن وگن اللہ والا چوک سے پراسرا طور پر لاپتا ہوگیا۔ اہل خانہ نے نوجوان کے اغوا کا شک ظاہر کرتے ہوئے پولیس سے نوجوانوں کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
کراچی:شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔