اسلام آباد، فتح جنگ روڈ پر مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر قتل
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
شہر اقتدار کے علاقے تھانہ ترنول کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نجی ٹریڈنگ کمپنی کے مالک حافظ قدیر جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فتح جنگ روڈ پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر حافظ قدیر سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔
مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حافظ قدیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کا سلسلہ 29 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی تک کرکٹ ٹیموں کی آمد ورفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے وقت بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک کرکٹ