یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے پاکستان کا ہر شہری اس وقت غلام ہے ، کسی کے پاس کوئی حقوق نہیں ہیں ۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاقانونیت وردی میں ہمارے سامنے کھڑی ہے ۔ یہ اس ملک اوراس کے آئین پر یہ حملہ آور ہیں۔ یہ قانون سازی نہیں آئین اور قانون پر حملہ ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔ پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کیا جارہا ہے، ہم اس جرم کا حصہ نہیں بنیں گے ہم دنیا کو یہ دھوکہ نہیں دینے دینگے کہ پارلیمانی نظام نارمل چل رہا ہے اپوزیشن اجلاس میں بیٹھ رہی ہے ہم یہ نہیں ہونے دینگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، وزیرداخلہ اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، وزیرداخلہ افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں اور کارکنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، روکے جانے پر سلمان اکرم راجا کی پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دھرنے کی قیادت علیمہ خان نے کی، ان کے ساتھ ڈاکٹر عظمی، نورین خان بھی اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں۔راولپنڈی پولیس نے کارکنوں کو محدود کرکے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا ہے۔ دھرنے کے شرکا نے نعرے بازی کی اور بانی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران علیمہ خان، کارکن اور پولیس فیکٹری ناکے پر آمنے سامنے آگئے۔ علیمہ خان نے کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے آگے جانے سے روک دیا اور پولیس اہل کار لائن بنا کر کھڑے ہوگئے۔پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی بھی اڈیالہ روڈ دھرنے میں پہنچ گئے۔اسی طرح بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ روڈ پہنچ گئے، پولیس نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو داہگل ناکے پر روک دیا۔ سلمان اکرم راجہ شدید غصے میں آگئے اور پولیس اہل کاروں سے تلخ کلامی کی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سات مہینوں سے ہمارے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے سب کے سامنے ہے توہین عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ شامل ہے، ہم نے بیسیوں درخواستیں دی کسی ایک درخواست پر واضح حکم نہیں دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسی ایک کو بلا کے سزا نہیں دی، پچھلے سات ماہ سے یہی ہورہا ہے عدالت کا حکم نہیں مانا جارہا۔انہوں ںے کہا کہ کس نے حکم دیا ہے روکنے کا یہ کوئی مذاق ہے؟ آپ لوگ اس وردی میں بدمعاشی کرنے آئے ہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی سن لے کسی عدالت نے اپنے فیصلوں کی اتنی بے توقیری نہیں کرائی، اسلام آباد ہائی کورٹ شامل ہے اس توہین عدالت میں۔راولپنڈی سلمان اکرم راجہ غصے کی حالت میں داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، وزیرداخلہ افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم