سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 19 سال ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 19 سال گزر گئے،سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد آگ لگائی گئی، بھارتی تفتیشی ایجنسی نے تمام مجرموں کو بری کیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس حملے میں 43 پاکستانی اور 10بھارتی شہریوں سمیت 68 افراد جان سے گئے۔
رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش بےنقاب کی۔ اس نے ساتھیوں کی مدد سے دلی سے چلنے والی ٹرین میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کرنل پروہت نے بھی سمجھوتا ایکسپریس سانحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، حملہ کی ماسٹر مائنڈ ابھینو بھارت نامی تنظیم تھی۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی کی عدالت نے سمجھوتا ایکسپریس کے تمام مجرموں کو بری کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سمجھوتا ایکسپریس
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔