اسلام آباد- سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں اپنے خلاف فیصلہ معطل کرنے کی اپیل سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ۔

بدھ کے روز جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی تو عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ روسٹم پر آئے اور انھوں نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ (ون) کے مقدمے میں عمران خان کو دی جانے والی سزا کو معطل کیا ہے لیکن ابھی تک اس کیس میں دیے گئے فیصلے کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ فیصلہ معطل نہ ہونے کی بنا پر عمران خان کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، اس کے باوجود کہ ان کی سزا معطل تھی۔جسٹس ہاشم کاکٹر نے استفسار کیا آپ کی اس اپیل پر فیصلہ نہیں ہوا؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی اپیلاسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

 

بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اپیل میں سزا معطل ہو گئی ہے تو پھر کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور الیکشن لڑنے میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ اگر کسی معاملے میں سزا معطل ہو جائے تو بندہ جیل میں رہے گا یا پھر آزاد ہو گا؟ جس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سزا معطل ہونے پر بندہ آزاد تصور ہو گا۔سماعت کے اختتام پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن