ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
MILAN/PARIS:
ناروے نے فٹبال کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 28 برس بعد فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کرلیا۔
میلان میں ہونے والے اہم کوالیفائنگ میچ میں ناروے نے میزبان اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا ٹکٹ کٹوالیا۔
میچ کے ابتدائی لمحات میں اٹلی نے روایتی انداز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی، تاہم دوسرے ہاف میں ناروے نے میچ کا نقشہ یکسر بدل دیا۔
انتونیو نوسا اور ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل حملے کیے جس کے نتیجے میں ناروے نے چار گول اسکور کر کے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
ناروے کی اس تاریخی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شائقین نے زبردست جشن منایا، جبکہ میچ کو دیکھنے کے لیے ناروے کے شہزادہ، شہزادی اور ہزاروں شائقین میلان کے اسٹیڈیم میں موجود تھے، جنہوں نے اپنی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی پر کھلاڑیوں کا بھرپور حوصلہ بڑھایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ناروے نے
پڑھیں:
ماہرہ خان کو نانی کی نصیحت نظر انداز کرنا مہنگا پڑگیا
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی معمولی باتیں بھی کس طرح غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔
ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’
اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں نے انہیں تنقید کا بہانہ بنا لیا ہے۔
ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہیں۔
View this post on Instagramانہوں نے مزید کہا کہ آج کل میں سوالوں سے بچتی ہوں، اور اگر بات کروں تو الفاظ بڑی احتیاط سے چنتی ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک چھوٹی سی بات بھی غلط انداز میں پھیلائی جاسکتی ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی حدود اور خاندان سے جڑے موضوعات پر اب مزید محتاط ہو گئی ہیں، تاکہ کسی کے لیے بھی اُن کی بات کو غلط مطلب پہنچانے کا موقع نہ رہے۔