کراچی:

پاکستان کے وسیم کھتری نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا۔

گھانا کے دارالحکومت اکرا میں منعقدہ میگا ایونٹ میں وسیم کھتری نے 32 میں سے 22 میچز جیتے لیکن معمولی فرق کے سبب وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکے، تاہم عمدہ کارکردگی ان کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ وسیم کھتری، حسان ہادی، اہزم صدیقی، محمد عنایت اللہ اور طارق پرویز پر مشتمل قومی ٹیم مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر رہی۔

چیمپیئن شپ میں 28 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کینیڈا کے ایڈم لیگن نے نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز کو 2-4 سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پرتگال نے شاندار انداز میں کوالیفائی کرلیا اور یوں کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر عالمی کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

پرتگال نے اتوار کو پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں آرمینیا کو 1-9 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ رونالڈو معطلی کے باعث میچ میں شریک نہیں تھے، تاہم ٹیم نے ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

اکتالیس سالہ رونالڈو اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر اپنے چھٹے اور کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ان کا آخری موقع ہوگا۔

رونالڈو اگر فٹ رہتے ہیں تو کوچ روبیرو مارٹینیز انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، البتہ آئرلینڈ کے خلاف 0-2 کی شکست میں ریڈ کارڈ کے باعث رونالڈو پر مزید دو میچوں کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

پرتگال کو گروپ ایف میں سرفہرست رہنے کے لیے آرمینیا کے خلاف لازمی کامیابی درکار تھی، اور برؤنو فرنینڈس اور ژاؤ نیویس کی ہیٹ ٹرکس نے اس ہدف کو مزید آسان بنا دیا۔

ادھر ہنگری کو گروپ کی سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملا تھا، مگر بڈاپسٹ میں آئرلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے انہیں 2-3 سے شکست دے دی۔

آئرلینڈ کے ٹرائے پیروٹ نے ہیٹ ٹرک کی، جن میں 80ویں منٹ میں برابر کرنے کا گول اور اضافی وقت کے چھٹے منٹ میں فیصلہ کن گول شامل تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ آئرلینڈ گروپ میں دوسری پوزیشن پر آ کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
  • اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہرین علی نے شاندار کارکردگی سے نئی تاریخ رقم کر دی
  • پاکستانی ڈالر بانڈز منافع میں ایشیا میں سب سے آگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال — بلومبرگ
  • اسلامی یکجہتی گیمز: پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل ملنے کی توقع