معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پرتگال نے شاندار انداز میں کوالیفائی کرلیا اور یوں کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر عالمی کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

پرتگال نے اتوار کو پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں آرمینیا کو 1-9 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ رونالڈو معطلی کے باعث میچ میں شریک نہیں تھے، تاہم ٹیم نے ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

اکتالیس سالہ رونالڈو اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر اپنے چھٹے اور کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ان کا آخری موقع ہوگا۔

رونالڈو اگر فٹ رہتے ہیں تو کوچ روبیرو مارٹینیز انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، البتہ آئرلینڈ کے خلاف 0-2 کی شکست میں ریڈ کارڈ کے باعث رونالڈو پر مزید دو میچوں کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

پرتگال کو گروپ ایف میں سرفہرست رہنے کے لیے آرمینیا کے خلاف لازمی کامیابی درکار تھی، اور برؤنو فرنینڈس اور ژاؤ نیویس کی ہیٹ ٹرکس نے اس ہدف کو مزید آسان بنا دیا۔

ادھر ہنگری کو گروپ کی سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملا تھا، مگر بڈاپسٹ میں آئرلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے انہیں 2-3 سے شکست دے دی۔

آئرلینڈ کے ٹرائے پیروٹ نے ہیٹ ٹرک کی، جن میں 80ویں منٹ میں برابر کرنے کا گول اور اضافی وقت کے چھٹے منٹ میں فیصلہ کن گول شامل تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ آئرلینڈ گروپ میں دوسری پوزیشن پر آ کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پرتگال نے

پڑھیں:

کوئٹہ، محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ مزید 2 روز کیلئے معطل کر دیا

سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ مزید معطلی کے بھی امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو مزید 2 دنوں کیلئے معطل کر دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سروسز 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس سے قبل بھی انٹرنیٹ سروسز کو معطل رکھا ہے۔ اگست کے مہینے میں عدالت عالیہ کے حکم پر حکومت کو انٹرنیٹ بحال کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ مزید 2 روز کیلئے معطل کر دیا
  • پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
  • ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن
  • پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
  • لزبن، ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی
  • ہاکی کے میدان سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
  • ورلڈ کپ کوالیفائر سیریز: پاکستان کی ہاکی میں شاندار کارکردگی، بنگلادیش کو بڑی شکست