2025-11-03@08:21:40 GMT
تلاش کی گنتی: 448
«راولپنڈی پولیس»:
ملک میں موجودہ غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گزشتہ 5 روز کے دوران صرف راولپنڈی میں 216 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق غیرقانونی افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے پر سخت کارروائی کی جارہی ہے، اور 18 مالک مکان بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کےخلاف کریک ڈاؤن، 63 مقدمات درج،افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینےوالے 18 مالک مکان گرفتار ، 216 غیرقانونی مقیم افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کردیاگیا،...
پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا،این سی سی آئی کی جانب سے خولہ چودھری کو پیش کیا گیا،خولہ چودھری کو گزشتہ شب اسلام آباد ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا خولہ چودھری شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی تھی ،خولہ چودھری کو ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا جائیگا،خولہ چودھری کے خلاف ریاست مخالف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
پشاور: پولیس نے 20 سالہ سے پشاور میں ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے چار افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک افغانی بھی شامل تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چمکنی میں علی الصباح پولیس اور بدنامِ زمانہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی کی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ 20 سال سے پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک...
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔ ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متن میں کہا...
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع...
راولپنڈی: تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔ مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔ پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی...
راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نے سینیئر صحافی کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان تین دن تک سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔ ملزمان احمد اور آکاش نے صحافی کو قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔ تینوں اجرتی قاتلوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سینیئر صحافی کے...
راولپنڈی پولیس نے تین روزہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کر لیا اور 163 افغانی باشندوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا۔ اس سلسلے میں 51 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے جن میں سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاون، صادق آباد، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ایئرپورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات شامل ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی گاڑی، رکشا یا دیگر...
راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نجی اسکول کے استاد نے محض کتاب نہ لانے پر طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کے نتیجے میں نویں جماعت کے طالبعلم احمد رضا کا بازو ٹوٹ گیا۔ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ طالبعلم کے والد کے مطابق، احمد رضا کو استاد قاری طفیل نے دو گائیڈز خریدنے کے لیے کہا تھا۔ ایک گائیڈ تو بازار سے مل گئی، مگر دوسری مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ نہ خرید سکا۔ اگلے روز جب احمد اسکول گیا تو پہلے ہی پیریڈ میں قاری طفیل نے کتاب مانگی، جس...
راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص نے دو ہفتے قبل سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل علشبہ...
راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے نقشہ مرتب کرلیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر انوسٹگیشنزسٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ شخص محمد حارث سے بھی ملاقات کی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں، متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کے 19نشانات کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ شخص کے ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ انگلی...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی: تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
راولپنڈی کی تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میرے بیٹے سے زیادتی کی، کہوٹہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے بعد تفتیش انسپکٹر کا اختیار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر خان کو ویڈیوز میں شہری پر پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم یاسر کا سروس کارڈ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ملزم یاسر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے...
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ پولیس کے مطابق معمول کے گشت پر موجود پولیس ٹیم نے روات کے علاقے میں دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھما، تو ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب روات کے علاقے میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تو ایک ملزم موقع پر ہلاک پایا گیا جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چادر جس پر انڈا پھینکا گیا تھا، 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی ہے، اور حاصل ہونے والی تمام رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔ علیمہ خان نے خود بتا دیا کہ جس چارد پر انڈہ پھینکا گیا تھا وہ کسی نے 50 لاکھ روپے میں خرید کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دئے ہیں ♥️ pic.twitter.com/0nRpER34uP — Faisal Khan (@KaliwalYam) October 24, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس...
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے بعد تفتیش انسپکٹر کا اختیار ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ سمیت حبس بے جا میں رکھنے اور برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گرفتار 6 ملزمان کے نام بھی سامنے آگئے جن میں یاسر خان، ملک جنید ظہیر،...
راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق یاد نہ ہونے پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے معلوم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں قائم مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس نے ویڈیو کی تحقیق کی اور یہ اصلی ثابت ہوئی جس کے بعد تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کامران یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر علاقے میں موجود تھاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک...
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا راولپنڈی پولیس نے خواتین کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر موبائل پولیس اسٹیشن لانچ کر دیا ہے۔موبائل پولیس اسٹیشن میں خواتین ڈرائیونگ لائسن، مقدمات کے اندراج سمیت دیگر ویری فکیشنز کی سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔خواتین نے پنجاب حکومت کے اس انقلابی قدم کو سراہا ہے جبکہ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا ہے منصوبے میں مزید توسیع کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
راولپنڈی: تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مرکزی ملزم جنید عرف جیدا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے معاملے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر گوالمنڈی میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تشدد کرنے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے پر پولیس کو کمپلینٹ درج نہیں کروائی گئی...
راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد کا شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد کیا اور پھر اُسے زنجیروں سے باندھ کر برینہ کر کے زمین پر گھسیٹا گیا۔ تھانہ سٹی کی حدود گوال منڈی میں شہری کو برہنہ کرکے مسلح افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے بری طرح تشدد کیا۔ فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اُس پر کوئی رحم نہیں کیا۔ متاثرہ شہری نے رہائشی علاقے میں اسکریپ کا گودام بنانے کی شکایت کی تھی جس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کا مقدمہ...
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی سے ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 8 سے 10 افراد نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملزمان نے شہری کو برہنہ کرکے نہ صرف اس پر پائپوں سے حملہ کیا بلکہ اسے لاتوں اور مکوں سے بھی بے دردی سے مارا پیٹا۔ کچھ ملزمان مسلح بھی تھے۔ یہ دردناک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی صورت میں بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں شہری کی تکلیف دہ حالت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس تشدد کے پیچھے ممکنہ طور پر علاقے کے اسکریپ گوداموں کے مالکان کا ہاتھ ہے، جنہوں نے شہری کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو دی گئی...
راولپنڈی: بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔ بچے کا آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن ہے۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔ شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی پولیس کے افسران نے بچے کے آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔
20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔ راولپنڈی صدر سے اسلام...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا ایڈریس درج ہے۔
نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی یہ ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، جہاں علیمہ خان کا پتہ 14 اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے علیمہ خان کے ضمانتی سمن کی تکمیل کے لیے بھی ٹیم مقرر کی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، جنہوں نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ عدالتی سمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر...
راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی...
راولپنڈی میں رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے اپنے گھر بلا کر میرے بیٹے سے زیادتی کی، رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
راولپنڈی کے تھانہ روات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سمیت مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سعد رضوی، قاری بلال اور دیگر 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ٹی ایل پی کے کارکنان نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بلاک کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، حتیٰ کہ ایمونیشن چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن...
—فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت پر راولپنڈی کے تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں حافظ سعد رضوی اور قاری بلال سمیت 21 رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللّٰہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹی ایل پی کارکنان نے شاہراہ عام بلاک کی اور پولیس سے مزاحمت کر کے ایمونیشن چھیننے کی کوشش کی، ملزمان چک بیلی روڈ جھٹہ ہتھیال میں سڑک بلاک کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیاپولیس...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ قانون...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وارث خان پولیس نے 12سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا دکاندار گرفتارکرلیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو گرفتارکرلیا،مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا سامان خریدنے گیا تو دکاندار نے نازیبا حرکات کیں، وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس خواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے سیکیورٹی اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیاتاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراﺅں کو آج دوپہر کے بعد بند کردیا گیا.(جاری ہے) سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال...
اسلام آباد: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کئی روز سے بند جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر شہریوں کو درپیش مشکلات میں کچھ کمی آئی ہے، انتظامیہ نے عوامی سہولت کے پیشِ نظر کئی شاہراہوں اور گلیوں کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شاہراہوں پر اب بھی متعدد مقامات پر کنٹینرز کھڑے ہیں، شہریوں کے شدید ردعمل اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے کچھ اہم راستے کھول دیے ہیں، راولپنڈی کے رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے اب عام ٹریفک کے لیے کھلے ہیں جبکہ مری روڈ سے متصل گلیوں میں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ اسلام آباد...
فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، قتل، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو کل برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے حراست سے فرار کرایا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں متعدد سڑکیں بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کی فیض آباد مری روڈ (فیض الاسلام کی جانب) اور فیض آباد مری روڈ (اسلام آباد کی جانب) مکمل طور پر بند ہیں۔ شہر کی بیشتر سڑکوں پر سنگل لائن میں آمد و رفت جاری ہے، جن میں سروے آف پاکستان، شمس آباد میٹرو اسٹیشن، ڈبل روڈ ٹرن، نکا کٹاریان، سکستھ روڈ چوک، چاندنی چوک، کھنہ پل، ناز سنیما، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، جنگ بلڈنگ یوٹرن، ڈی اے وی کالج چوک، مریڑ چوک، کچہری چوک، کلمہ چوک، بسکٹ فیکٹری چوک اور چکلالہ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں ٹریفک نظام درہم برہم، بیشتر شاہراہیں بند، شہریوں کو غیر ضروری...
جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم مسجد میں چھاپے کے دوران راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے 65 تحریک لبیک کے کارکن گرفتار کر لیے۔ مسجد جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم میں پولیس تعینات کرکے مسجد سیل کر دی گئی، تھانہ سول لائن پولیس نے ایس ایچ او کی نگرانی میں کارروائی کی۔ دوسری جانب شہر بھر کے راستے دوسرے دن بھی مکمل بند ہیں، مری روڈ پر داخلہ کی گلیاں بھی مکمل سیل ہیں۔ ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ، ہول سیل منڈیاں، الیکٹرانکس، جیولری مارکیٹس بھی بند ہیں، تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز یونیورسٹیاں بھی مکمل بند ہیں، میٹرو بس سروس دوسرے دن بھی بند ہے، بائیکیا سروس بھی بند کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا ممکنہ احتجاج؛ راولپنڈی کنٹینر سٹی بن گیا،...
راولپنڈی: تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے اور اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں اور مقتولین کی شناخت نصیر ، بشارت اور شہزاد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہزاد علی اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار...
راولپنڈی: ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور...
راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ روڈ سچویشن رپورٹ کے مطابق شہر کے بیشتر اہم راستے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہم شاہراہیں مکمل بند رپورٹ کے مطابق فیض آباد، مری روڈ، فائزالاسلام، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، چاندنی چوک، 6th روڈ چوک، مریڑ چوک، راولپنڈی صدر، شمس آباد اور ڈبل روڈ سمیت 20 سے زائد مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، جڑواں شہروں میں اسکولز بند، ٹی ایل پی کا آج دوپہر اسلام آباد کے لیے روانگی کا اعلان اسی طرح چکری، تھالیان، فتح جنگ ٹول پلازہ، مندرہ، داؤلتالہ، نکا کہیابان، نکا محراباد اور...
راولپنڈی: راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کو ایک بار پھر کنٹینر سٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 37 مقامات کو بلاکنگ پوائنٹس قرار دے کر کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد، موتی محل چوک، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چونگی، کھنہ پل اور چک مدد سمیت درجنوں اہم شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستوں پر بھی آمدورفت معطل ہے۔ جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا چوک، براہمہ انٹرچینج، فتح جنگ ٹول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی ایک بار پھر مکمل طور پر کنٹینر سٹی میں تبدیل ہو گیا ہے، جہاں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اندر اور باہر کے تمام اہم راستوں پر کنٹینرز، ٹرالرز اور بڑی رکاوٹیں کھڑی کر کے آمدورفت کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہر کے 37 مقامات کو ’’بلاکنگ پوائنٹس‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ مری روڈ، فیض آباد، شمس آباد، موتی محل چوک، پنڈورہ چونگی، آئی جے پی روڈ، کھنہ پل اور چک مدد سمیت تمام مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔ اسلام آباد سے ملانے...
اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں: راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی...
راولپنڈی: چیف پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی مجموعی سیکیورٹی اور سیاسی حالات کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بندش، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ یا شہری معمولات میں خلل ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔ سی پی او کا کہنا...
راولپنڈی: مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیاء کی ترسیل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 54 ڈنڈے، 37 غلیلیں، سینکڑوں کی تعداد میں قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، مذکورہ سامان 10 اکتوبر کو مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کیلئے کارکنان میں تقسیم کیا جانا تھا۔ چکلالہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے ڈنڈے، غلیلیں، قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے دہشتگردی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں پرتشدد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں...
راولپنڈی: تھانہ صدر واہ کے علاقے میں پولیس اور انتہائی خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب افغان دہشت گرد آدم خان سمیت تین ملزمان ہلاک، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، پشاور اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان کی شناخت افغان دہشت گرد آدم خان، مجاہد افغانی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ نور رحمت نامی ایک ملزم زخمی ہوا جسے حراست میں لے...
راولپنڈی میں کام کے بہانے ساتھ لے کر مزدور کا گردہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعہ تھانہ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں دو سال قبل پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ مزدور زین علی کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں جمشید عرف ببلی، عرفان، امین،نامعلوم ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان مزدور کو کام کے بہانے گاڑی میں ساتھ لے گئے، جہاں اسے جوس پلا کر بے ہوش کیا گیا اور آپریشن کے ذریعے بائیں جانب سے گردہ نکال لیا گیا۔ زین علی کے مطابق پانچ روز بعد ہوش آیا...
تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی کے دوران گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنی والدہ سمیت گرفتار کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق 2 لاکھ سے زائد مالیت کا طلائی لاکٹ اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 73 ہزار روپے برآمد کی گئی۔ ملزمہ نے مالک کی غیر موجودگی میں اپنے والد اور والدہ کے ساتھ مل کر طلائی زیورات چرائے تھے۔ تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھریلو ملازمہ اور اسکی والدہ کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے والد کو بھی جلد گرفتار کرکے مزید برآمدگی کی جائے گی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ...
راولپنڈی: مورگاہ کے رہائشی 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے اور ڈاکوؤں نے بزرگ محمود بیگ کی ہتھکڑیوں میں جکڑی ویڈیو وٹس ایپ کے ذریعے ان کے گھروالوں کو بھجوا کر بھاری تاوان طلب کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق بزرگ شہری کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے نقد، دو آئی فون اور دو گھڑیاں بطور تاوان طلب کی ہیں، ڈاکوؤں نے مغوی محمود بیگ کے بینک اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے بھی نکلوا لیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مغوی کے بیٹے ماجد قریشی کی درخواست پر تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ مغوی کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ بزرگ محمود بیگ...
ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی، خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ریلویز پولیس اسٹیشن راولپنڈی پر تعینات ایس ایچ او طیبہ انعم نے ملزم کو رشوت پیش کرنے پر فوری گرفتار کرلیا۔ملزم فضل نے چوری میں ملوث ملزم عمران کو چھڑوانے کی غرض سے ایس ایچ او سے غیر مناسب رویہ بھی اختیار کیا۔پیرودھائی راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو اس عمل سے منع کرنے کے باوجود اس نے ایس ایچ او کو 28ہزار روپے رشوت پیش کی۔ خاتون ایس ایچ او نے دیانتداری اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی پیشکش پر فوری گرفتار کیا۔ریلویز پولیس...
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں بہن کو مسلسل 4 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے پر بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ بھائی چار ماہ تک 15 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بہن کے حاملہ ہونے پر حقیقت سامنے آئی، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والے واقعے سے متعلق پولیس کو بچی کے والد اجمل جام نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق بہاولپور سے ہے اور گلشن آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش ہے، محنت مزدوری کرتا ہوں جبکہ 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ والد...
راولپنڈی: پیرو دہائی میں بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، قاتلوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ آئے دو افراد جاں بحق جبکہ انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع کو سیل کردیا گیا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی جائے وقوع کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، ملزمان گھر کی چھت پر چھپے ہوئے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے سبب انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ شدید زخمی ہوگئے...
---فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پِیر وَدہائی میں قتل کے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے جانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللّٰہ شدید زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، گھر کی چھت پر موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتار کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں...
راولپنڈی میں وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر اپنی اہلیہ سے زیادتی کی بوگس کال کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اشتہاری نے اکتوبر 2024 میں 15 پر کال کی تھی کہ اس کی بیوی کے ساتھ کوئی شخص زیادتی کر رہا ہے، وارث خان پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں تو کالر کی اہلیہ سے زیادتی کا کوئی وقوعہ سرزد ہونا نہ پایا گیا۔ بیان کے مطابق وارث خان پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے...
راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں واقع نیو پنجگرائیں کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت اور گھریلو چپقلش کے نام پر اپنے بڑے بھائی اور نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب عاشق حسین نامی شخص نے پہلے اپنے بڑے بھائی باز گل کو پانچ گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باز گل غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے بعد عاشق حسین نے اپنے بیٹے عبدال احد پر بھی فائرنگ کی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر...
راولپنڈی: پیر ودھائی کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد گھر کی چھت پر بے دردی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان کو گشت پر مصروف پولیس ٹیم نے چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں پولیس ٹیم میں شامل کانسٹیبل نور اور دیوار پر لگیں تاہم کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ میں ہونے کے باعث محفوظ رہا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا اور اسکا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو جانے میں کامیاب...
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں گھر کی چھت سے 15 سالہ لڑکے کی لاش ملی، جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکے کی لاش گھر کی تیسری منزل کی چھت سے ملی جس کی شناخت حسن خان کے نام سے کی گئی، تعلق فوجی کالونی سے ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد اور گلے پر چھری کے وار کے زخم موجود ہیں، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ بظاہر گلے پر چھری کے...
راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 روز قبل جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے والد کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، گنجمنڈی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، والدین پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
راولپنڈی: راولپنڈی میں اسپتال کے قریب سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی کو پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے سپرد کر دیا۔ والدین نے راولپنڈی پولیس خصوصاً سی پی او سید خالد ہمدانی کا بروقت اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف بچی کی فوری بازیابی بلکہ ملزم کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔ ان کی ہدایت پر بچی کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے شہر کی تمام داخلی و خارجی شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے...
راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں نجی اسپتال کے قریب سے کم سن بچی کو اغوا کر لیا گیا اور بچی کے اغوا کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی اپنے دادا کے ساتھ اسپتال آئی تھیں جہاں سے ایک شخص بچی کو اغوا کر کے لے گیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ذرائع سے بچی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی راول کو بچی کی فوری بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ راولپنڈی...
راولپنڈی: ریس کورس پولیس نے بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا چار رکنی خطرناک گینگ گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 75 لاکھ روپے اور 20 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گینگ کے ارکان نے دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کیا تھا. گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس نے تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے...
راولپنڈی: دھمیال پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ دھمیال کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن ملنے کے واقعے پر اہم پیشرفت ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے جادو ٹونے کے لیے بچی کی قبر کو کھودا اور پھر دوبارہ قبر تیار کی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے قبر کشائی کروائی تھی، بظاہر لاش کی بے حرمتی کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک رپورٹس کی روشنی میں حتمی تعین ہو سکے گا۔ قبر کشائی کے بعد فرانزک شواہد حاصل کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری ایک چیلنج تھا، جس...
علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکے والی خواتین کا تعلق ان کی ہی جماعت سے ہے۔اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا...
راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی تھی، ملزم سال 2024 سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کے مطابق ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
راولپنڈی پولیس نے رواں سال 3 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ٹاسک مکمل کرلیا۔ ذرائع پنڈی پولیس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہریوں میں 1 ہزار 6 سو مرد، ساڑھے 5 سو خواتین اور 8سو 25بچے بھی شامل ہیں۔ ستمبر میں پولیس نے 2 سو 19 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا، ہولڈنگ کیمپ منتقل کئے گئے افغان شہریوں میں سے 44 ڈی ورٹ کردیئے گئے جب کہ 173 افغان شہریوں کو آج کابل ڈیپورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے چونترہ سے45، صدر بیرونی سے73، گوجر خان سے 22 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا۔ صدر واہ پولیس نے 12 افغانی پکڑے جب کہ دھمیال اور مندرہ سے دس...
راولپنڈی: دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ 9 اور 6 سالہ دو بہنیں دکان پر گئیں تو زیر حراست ملزم نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دھمیال پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھرنے بتایا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد اور ہراسانی نا قابل برداشت ہے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوذب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔ Post Views: 6
راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
راولپنڈی: تھانہ سٹی پولیس نے خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے مطابق زیر حراست شخص نے بہانے سے ہوٹل میں لے جا کر خاتون سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، ملزم نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کا مقدمہ 2 روز قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو تھانہ سٹی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے، زیر حراست شخص کے دوسرے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی راول سعد ارشد زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
راولپنڈی: مری روڈ پر رات گئے ون ویلنگ کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر رات 11 بجے کے بعد ون ویلنگ کی شکایت موصول ہوئی، واقعہ رات گئے 11 بجے کے بعد پیش آیا، جب کہ معمول کے مطابق مری روڈ پر ٹریفک ڈیوٹی صرف رات 11 بجے تک جاری رہتی ہے۔ سی ٹی او فرحان اسلم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مری روڈ پر رات کے اوقات میں اضافی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کی بروقت روک تھام کی جا سکے۔...
راولپنڈی میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد تیزاب گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راجہ اکرم کالونی میں خاوند نے بیٹے کے ساتھ مل کر اہلیہ اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش ایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مسماتہ مریم فاروق نے بتایا کہ خاوند فاروق ندیم کام کاج نہیں کرتا جبکہ خاتون نے گزر بسر کیلیے گھر میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے۔ خاتون کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور واقعے کے وقت وہ چھوٹے بیٹے داؤد فاروق اور بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ...
راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کے دوران بدنام زمانہ انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عامر شاہ مارا گیا۔ ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کو مشکوک جان کر ناکہ بندی کے دوران سی سی ڈی ٹیم نے روکنے کی کوشش کی تھی۔ سی سی ڈی ٹیم کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ ملزم عامر شاہ راولپنڈی اور سرگودھا میں قتل کے 12مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم نے...
— فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر کوٹ ادو گئے تو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ دھمیال پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔