راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد کا شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد کیا اور پھر اُسے زنجیروں سے باندھ کر برینہ کر کے زمین پر گھسیٹا گیا۔

تھانہ سٹی کی حدود گوال منڈی میں شہری کو برہنہ کرکے مسلح افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے بری طرح تشدد کیا۔ فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اُس پر کوئی رحم نہیں کیا۔

 متاثرہ شہری نے رہائشی علاقے میں اسکریپ کا گودام بنانے کی شکایت کی تھی جس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ویڈیو میں نظر مسلح نظر انے والا مرکزی ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری پر تشدد قطعاً برداشت نہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

بعد ازاں پولیس اہلکار عابد کی مدعیت میں  تھانہ سٹی میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ مجھے سورس کے زریعے ویڈیو ملی جس میں ایک مسلح شخص کی موجودگی میں سات افراد  پائپ وغیرہ سے نیم برہنہ شخص  حارث کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

مسلح شخص کا نام ملک جنید  ظہیر معلوم ہوا، سرعام شاہراہ پر تشدد کے وقوعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ایک ملزم کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے کیس میں دو ملزمان کی ضمانت منظور

راولپنڈی میں نوجوان لڑکی کے زبردستی بال کاٹنے اور تشدد کے کیس میں عدالت نے دو مرکزی ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
انیس خان عرف درانی اور جلیل خان کو گزشتہ روز چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے آج دونوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ملزموں کے خلاف مقدمہ 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد کی ویڈیو کے بعد شروع کی گئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
  • بدین، بااثر وڈیرے اور پولیس کیخلاف گوٹھ کے مکینوں کا احتجاج
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن‘ 2 افراد زیرحراست
  • راولپنڈی : لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور
  • فلوریڈا میں 14 فٹ لمبا مگرمچھ شہری علاقے میں آگیا، ٹریفک جام
  • راولپنڈی: نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے کیس میں دو ملزمان کی ضمانت منظور
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست
  • بچی سے زیادتی کیس، مجرم کو 39برس قید کی سزا ، لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ طلب
  • بلوچستان: کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں
  • افغانستان: ایک ہی گھر کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزائے موت