شمالی وزیرستان: میر علی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
شمالی وزیرستان کے حساس علاقے میر علی میں پیش آنے والے ایک اندوہناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو میر علی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش اور حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج نے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی کو آگ لگادی، 6 افراد زندہ جل گئے
اسلام آباد:فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان میرعلی میں گاڑی کو آگ لگادی جس میں موجود چھ افراد زندہ جل گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کے لیے ظلم کی انتہا کردی اور بھتہ نہ دینے پر ایک گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اس ظلم پر میرعلی کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں ان درندوں سے نجات دلائی جائے، یہ کیسا اسلام اور کیسا جہاد ہے کہ اس درندگی سے معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔