لندن میں میٹ پولیس نے شاپ لفٹنگ میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں پاؤنڈ کی مسروقہ اشیا برآمد کرلیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شاہ لفٹنگ کے خلاف آپریشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹ پولیس کے افسران نے 120 ایسی دکانوں پر چھاپے مارے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ بڑے ریٹیلرز سے چرائی گئی مسروقہ اشیا خرید کر انھیں سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

آپریشن کے دوران 32 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 9 دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا، گرفتار افراد پر چوری، منشیات کے جرائم کے علاوہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مسروقہ برآمد شدہ ہزاروں پاؤنڈ کے سامان میں برانڈڈ فوڈز، لیگو سیٹس اور میک اپ کی اشیا کے علاوہ الیکٹریکل آلات شامل تھے۔

شاپ لفٹنگ گینگز کے خلاف دو روزہ آپریشن کی قیادت کرنے والے سپرنٹنڈنٹ لیوک بالڈک نے کہا کہ ہم نے مسروقہ سامان برآمد کیا، گرفتاریاں کیں اور دکانیں بند کرنے کے جاری کئے، اب ہمیں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دکانوں کو مستقل بند کرنے کے لیے عدالتوں کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ جن دکانوں کو ہدف بنایا گیا ان میں وولچ کا ایک موبائل فون کی دکان بھی شامل تھی جس کی دیوار کے خفیہ پینل سے بیسمنٹ میں موجود جگہ سے موبائل فون اور بجلی کے آلات کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔

ان کے مطابق ایک اور خفیہ جگہ پر گیمنگ کنسولز بھی موجود تھے جن کی مالیت تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ لگائی گئی ہے، دکان سے وابستہ سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور دو ہزار فون برآمد کئے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ یہ چوری کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ یہ آپریشن واضح پیغام دیتا ہے کہ اگر آپ شاپ لفٹنگ میں ملوث ہیں یا مسروقہ سامان خریدتے ہیں تو آپ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے عوام کو جرائم کے حوالے سے سب سے زیادہ تشویش ہے اور وہ لندن کو سب کے لیے محفوظ بنانے کے لیے میٹ پولیس کے ساتھ ملک کر کام جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں ملوث کے خلاف

پڑھیں:

جعلی شناختی کارڈ , غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر): غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملے پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے گرد شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ identity card رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، کارروائی کے دوران شناختی کارڈ منسوخ کرکے متعلقہ شخص کو جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

حساس اداروں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ اب تک جعلی شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث نادرا ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی کو معطل بھی کیا جا چکا ہے۔عام طور پر غیرملکی شہری پاکستانی خاندانوں کی اسناد، حقیقتاً پاکستانی خاندان سے تعلق رکھنے والے شناختی کارڈ ہولڈر کی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے دستاویزات تیار کرکے پاکستانی خاندانوں کا حصہ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی شناختی کارڈ , غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
  • کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
  • ایران: حجاب کیخلاف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کرنے والے ایرانی مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں ویڈیو پر تنازع
  • حکومت نے سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس، مسروقہ و غیر مسروقہ جائیدادیں سیل کر دیں
  • کراچی: مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ برآمد
  • بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن
  • پنجاب: سی ٹی ڈی کو غیرقانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پنجاب؛ دیرینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان
  • کوئٹہ: غیر قانونی مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، 200 افغان باشندے گرفتار