اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل  مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)  اور  ڈیلرز کا  منافع   بڑھانےکی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو  ارسال کردی گئی۔جیو نیوز کے مطابق  ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع  سے متعلق فیصلہ کرےگی۔  او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع  پرپیٹرول  اور ڈیزل 2 روپے 40  پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونےکا امکان ہے۔  او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع  ایک روپے 10 پیسے  سے ایک  روپے 28  پیسے فی لیٹر  بڑھانےکی تجویز ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

 اس وقت ایک لیٹر  پیٹرول  پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87  پیسے ہے۔ ڈیزل  پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87  پیسے فی لیٹر ہے۔  اس وقت فی لیٹر  پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔  شہری فی لیٹر  پیٹرول پر اوایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 16روپے 51  پیسے ادا کر رہے ہیں۔ شہری ڈیزل پر بھی 16 روپے 51 پیسے او ایم سیز  اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں۔ ای سی سی سے منظوری  اور  وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد  اطلاق ہوگا۔

لاہور میں اوورسیز فیملی کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مارکیٹنگ کمپنیوں پیسے فی لیٹر او ایم سیز اور ڈیلرز ڈیلرز کا کا منافع

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا