2025-12-06@15:22:33 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«فیصلے میں لکھا»:

    پشاور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال میں وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیشی سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشز کا ہڑتال پر وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیش نہ ہونے سے روکنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 4,8 اور 10A شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں کے تعداد میں زیر سماعت مقدمات ملتوی ہو جاتے ہیں اور اس کا سرکاری خزانے پر مالی بوجھ پڑتا ہے۔ فیصلے...
    سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تین طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک موثر نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی نے تحریر کردہ فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ طلاق کیلیے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت 90 روزہ مدت ضروری ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا بھی مکمل اختیار ہے۔  فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ محمد حسن سلطان کی سول پٹیشن نمٹا دی گئی اور سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے،قمر زمان کائرہ فیصلے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالتوں کو خواتین سے متعلق محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں جبکہ پارلیمنٹ نے ظلم کی تعریف قانون میں بیان کرنے کی کوشش نہیں بلکہ مختلف...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ اخلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلی اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش...
    ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 11 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی مواد پیش کرنے کی ہدایت نہیں کی جو مواد انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لحاظ سے ضروری تھا اس کے لئے نوٹس نہیں ہوا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے اتھارٹی کو یوٹیوب بلاک کرنے کا حکم دے دیا،  24 جون کا مجسٹریٹ کا آرڈر قانون کی نظر میں درست نہیں، 11 درخواست گزاروں کی حد تک مجسٹریٹ کا...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا 93 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جسے اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے تحریر کیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ کرتی رہیں، دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے چیزیں ریکور بھی ہوئیں ہیں، صنم جاوید سوشل میڈیا پر کافی اثر رکھتی ہیں جبکہ عالیہ حمزہ بھی سینئر پی ٹی آئی کی لیڈر ہیں، دونوں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عمران وسیم کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی تحریک میں ٹیریان کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی اور انہوں نے ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے ٹویٹر صارفین کے رد عمل پر ایک اور پیغام جاری کیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قاسم سلیمان کے ساتھ اگر ٹیریان بھی میدان میں آ گئیں تو احتجاجی تحریک میں ناقابل تسخیر جان پڑ جائے گی ‘‘۔  سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطینی ریاست کے قیام سے...
    بھارت کے پاکستان پر حملوں کے بعد اسرائیل کے سفیر رووین آزار نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ”بھارت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔“ رووین آزار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ”دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھناﺅنے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔“ انہوں نے مزید لکھا، ”آپریشن سندور“ جو کہ بھارتی فوج کا پاکستان کے اہداف پر حملے کا کوڈ نام ہے۔ بین الاقوامی سطح پر زیادہ تر بیانات کے برعکس، جب بھارت اور پاکستان ایک وسیع تر تنازعے کے دہانے پر ہیں، اسرائیلی سفیر کی پوسٹ میں کسی قسم کی تحمل یا کشیدگی میں...
    سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل عابد زبیری سے مکالمے میں کہا ہے کہ پہلے ملٹری کورٹ کو جوڈیشری تسلیم کریں اور پھر عدلیہ سے الگ کرنے کی بات کریں، آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں ہیں.کسی عدالتی فیصلے میں نہیں لکھا کہ ملٹری کورٹ عدلیہ ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔بشریٰ قمر کے وکیل عابد زبیری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کی تحریری یقین دہانیوں کا ذکر 5 رکنی بینچ کے فیصلے میں موجود ہے، جن کے نمبر بھی فیصلے کا حصہ ہیں. ایف بی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ نے افتخار محمد چوہدری سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ، دوران سماعت سیکورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ سابق چیف جسٹس کو کوئی مخصوص تھریٹ نہیں ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997 کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات ایک سیکورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے جبکہ عدالت کو بتایا گیا کہ افتخار محمد چودھری اب...
    عمران خان کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط،کارکنوں کی گرفتاریوں کا معاملہ اٹھا دیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کو 349 صفحات پر مشتمل طویل خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خط میں انسانی حقوق، الیکشن دھاندلی، 26 نومبر سمیت تمام موضوعات ، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کے حوالے سے رپورٹس بھی خط میں شامل کی ہیں۔اپنے خط میں عمران خان نے لکھا کہ 24 سے 27 نومبر کے دوران بیشتر پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا، اسپتال کا رکارڈ سیل...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کو 349 صفحات پر مشتمل طویل خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے خط میں انسانی حقوق، الیکشن دھاندلی، 26 نومبر سمیت تمام موضوعات ، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کے حوالے سے رپورٹس بھی خط میں شامل کی ہیں۔  اپنے خط میں عمران خان نے لکھا کہ 24 سے 27 نومبر کے دوران بیشتر پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا، اسپتال کا رکارڈ سیل کرکے اُسے تبدیل کیا گیا۔ عمران خان نے لکھا کہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی، پچھلے 18 ماہ سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مسلسل عدالت کا دروازہ...
۱