ڈرون حملے کے بعد رمضان قادریوف کی یوکرین کو جوابی کارروائی کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم قادریوف کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں اور اس قسم کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ یوکرینی حملے کا جواب کل سے شروع ہونے والے ایک ہفتے کے دوران دیا جائے گا، چیچن فورسز پرامن اہداف کو نشانہ نہیں بنائیں گی بلکہ صرف حملہ آوروں کو اپنی کارروائی کا خمیازہ بھگتنے پر مجبور کریں گی۔
یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ رمضان قادریوف یوکرین پر حملوں کے سرگرم حامی رہے ہیں اور انہوں نے یوکرین کے محاذ پر چیچن فورسز بھی بھیجی ہوئی ہیں۔
اس واقعے نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور عالمی سطح پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ خطے میں تصادم کے امکانات تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ اور لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے: 7 شہید، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے۔ صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 4 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح سمیت مختلف آبادیوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہی دن میں متعدد شہریوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں کارروائی کے دوران حماس کے ایک کمانڈر کو بھی مارا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں پوری طاقت سے جاری رہیں گی۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینی شہید اور 900 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی اموات 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔
ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقوں میں بمباری کی، جس سے 4 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں حزب اللہ کے اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔