Jasarat News:
2025-12-05@22:04:13 GMT

سوڈان میں ڈرون حملہ: 43 بچے  سمیت 79 شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوڈان کی جنوبی کردفان ریاست میں رپیڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ڈرون حملے میں کم از کم 79 شہری جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے،  ہلاک ہونے والوں میں 43 بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔

ریاستی حکومت کے مطابق حملہ کالوگی شہر میں کیا گیا جہاں ڈرون نے چار میزائل فائر کیے،  میزائل ایک نرسری، اسپتال اور گنجان آباد رہائشی علاقوں پر گرے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے،  حکومت نے اس حملے کو سنگین اور بہیمانہ جرم  قرار دیتے ہوئے اس کا الزام آر ایس ایف کے اتحادی گروپ ایس پی ایل ایم نارتھ پر لگایا۔

حکومت نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ آر ایس ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں اور ان کے اتحادیوں کو ان جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

دوسری جانب حملے پر باغی گروپ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا، کردفان کے تینوں ریاستوں شمالی، مغربی اور جنوبی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے فوج اور آر ایس ایف میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 سے جاری سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ میں اب تک کم از کم 40 ہزار افراد ہلاک اور 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آر ایس ایف

پڑھیں:

محراب پور:پریس کلب نوشہروفیروز پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)نیشنل پریس کلب نوشہرو فیروز پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، چوکیدار نے بھاگ کر جان بچائی، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صحافی نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، این پی پی آفس پر حملے کیخلاف ضلع بھر سے آئے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت نیشنل پریس کلب کے صدر ایم ظفر تگڑ، پریس کلب نوشہرو فیروز کے صدر محمد یونس راجپر اور دیگر نے کی،فائرنگ کے واقعہ اور صحافیوں کے احتجاج پر ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز، ڈی ایس پی سردار چانڈیوکے بعدایس ایس پی نوشہرو فیروز میرروحل خان کھوسو بھی پہنچ گئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور ہم تفتیش کرکے پتہ چلائیں گے کہ حملہ کیوں اور کس مقصد کیلئے کیا گیا،صحافیوں سمیت ہر کسی کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے جو ہم ہر صورت کریں گے جس کے بعد صحافیوں نے ایس ایس پی کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ایس ایس پی آفس کے سامنے اعلان کردہ احتجاج ملتوی کردیا۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوکرینی صدر کے فلائٹ روٹ پر مشکوک ڈرون حملے، زیلنسکی نشانہ بننے سے بچ گئے
  • یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سے بچ گئے
  • یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سےبال بال بچ گئے
  • حکومت عوامی مسائل سے غافل، اہم فیصلے طاقت کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں: اسد عمر
  • امریکہ: غیر قانونی اسلحہ، حملہ منصوبہ بندی کرنیوالا گرفتار افغان شہری پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ
  • محراب پور:پریس کلب نوشہروفیروز پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ
  • امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں یکطرفہ حملہ آور ڈرون فورس تعینات کرنے کا اعلان
  • امریکا میں نیشنل گارڈز پر حملہ کیس: افغان شہری نے الزامات سے انکار کردیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: عمرایوب‘ شبلی فراز‘زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کی جائداد ضبطی کا حکم