بدین،جمعہ بازار میں بھتا وصولیوں کا انکشاف،شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-12
بدین (نمائندہ جسارت )بدین میں کھوسکی روڈ پر لگنے والی جمعہ بازار میں بھتا خوری، دھمکیوں اور غیر قانونی وصولیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر ڈنڈا بردار گروہ ہر آنے والے موٹر سائیکل سوار سے جبری طور پر 50 روپے وصول کر رہا ہے بھتا نہ دینے کی صورت میں شہریوں کو موٹر سائیکل چوری، پیٹرول غائب ہونے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں کے مطابق یہ گروہ 8 سے 10 افراد پر مشتمل ہے، جو ہمیشہ بازار میں موجود رہتا ہے۔ ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے ہوتے ہیں جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے پاس چھپا ہوا اسلحہ بھی ہوسکتا ہے۔ بھتا وصول کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ رقم لغاری گاؤں کے ایک بااثر شخص اور کینٹ روڈ کے ایک سومرو کی ہدایت پر وصول کرکے انہیں پہنچاتے ہیں دوسری طرف میونسپل کمیٹی بدین، ضلعی کونسل اور ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس جمعہ بازار کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی، جس کے بعد یہ بازار مکمل طور پر غیر قانونی ثابت ہوتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بازار ایک حساس علاقے کے قریب لگ رہی ہے، جہاں باہر سے آنے والے مشکوک افراد تاجر بن کر پہنچ رہے ہیں، جو بڑے سیکورٹی رسک کا سبب بن سکتا ہے شہریوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے اس غیر قانونی بازار کو فوری طور پر بند کیا جائے اور بھتا وصول کرنے والے گروہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں
ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیےگئے ہیں۔
یہ پڑھیں: امریکا کا افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ
واضح رہے کہ یہ اقدام گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے مہاجرین خاص طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی اسکریننگ اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔