data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-11-2
سکھر(نمائندہ جسارت )شہر کی فٹ پاتھوں کے بعد کھیل کے میدان کے چار دیواری پر بھی لنڈا بازار قائم ، پیدل چلنے والے شہریوں اور مسافر گاڑیوں سمیت کھلاڑیوں کو تکلیف کا سامنا ، اسپورٹس سمیت شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔بلدیہ اعلیٰ سکھر ، سکھر انتظامیہ سمیت ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت و رشوت وصولی کے بعد سکھر شہر کے اہم تجارتی مراکز اور مصروف بازاروںسمیت شہر کی فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار قبضہ مافیا کا راج دیکھائی دیتا ہے شہر کے مصروف ترین علاقوں مینارہ روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، انور پراچہ روڈ ، ڈولفن بیکرز روڈ سمیت دیگر مقاما ت کے فٹ پاتھوں پرقبضہ مافیا نے قبضہ کر کے غیر قانونی لنڈا بازار کے اسٹال ، ٹھیلے ، ریڑھیاں کھڑی کررکھی ہے تو اب فٹ پاتھوں کے بعد شہر کے مین جناح میونسپل اسٹیڈیم کی نئی تعمیر شدہ چاردیواری پر بھی قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور چار دیواری سمیت اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے ساتھ ہی لنڈا بازار قائم کر دیا ہے جس کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے واضع رہے کہ اسٹیڈیم روڈ ، عید گاہ روڈ پر مہران کلچرل ہال، نیشنل بنک ، سکھر بلڈ اسپتال ، سینٹ میری اسکول ، عید گاہ ، ایس پی اسپیشل برانچ ، لیبارٹریز بھی قائم جہاں شہریوں کی آمد رفت مسلسل جاری رہتی ہے لیکن افسوس متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ رشوت وصولی کے باعث خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لنڈا بازار فٹ پاتھوں

پڑھیں:

پاکستان میں متعدد ائیرپورٹس غیر فعال، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں مجموعی طور پر 151 ائیرپورٹس اور لینڈنگ اسٹرپس موجود ہیں، لیکن فعال یا بین الاقوامی ائیرپورٹس کی تعداد محض 10 ہے۔ ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ جیسے اہم ائیرپورٹس شامل ہیں، جو فی الحال مکمل فعال بین الاقوامی ائیرپورٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نیو گوادر، اسکردو اور نیو میرپور ائیرپورٹس بین الاقوامی درجہ رکھنے کے باوجود غیر فعال ہیں، اور یہاں سے نہ تو ملکی پروازیں باقاعدگی سے چل رہی ہیں اور نہ ہی غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے ائیرپورٹس پر بھی دن کے اوقات میں غیر ملکی پروازیں بہت کم ہیں، جس کی وجہ سے یہ عالمی معیار کے مطابق مکمل فعال ائیرپورٹس نہیں کہلائے جا سکتے۔

ملک میں مقامی سطح کے ائیرپورٹس کی تعداد 43 ہے، جبکہ 98 انتہائی چھوٹے ائیرپورٹس، لینڈنگ اسٹرپس یا فوجی ہوا بازی کے مقامات ہیں، جو زیادہ تر محدود یا خصوصی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے بیشتر ائیرپورٹس زیر استعمال یا مکمل غیر فعال ہیں، جس سے ملکی اور بین الاقوامی سفر پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر ،کھیلوں کے میدان میں غیرقانونی قائم لنڈا بازار سے شہری خریداری کرنے میں مصروف ہیں
  • بدین،جمعہ بازار میں بھتا وصولیوں کا انکشاف،شہری پریشان
  • یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ کرکے رہیں گے: روسی صدر کی دھمکی
  • دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست؛ ایشیا میں کس شہر نے میدان مار لیا؟
  • برطانیہ، سخت امیگریشن قوانین، 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا
  • پاکستان میں متعدد ائیرپورٹس غیر فعال، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی طبی معائنہ کی درخواست
  • اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور، اسرائیل سے قبضہ چھوڑنے کا مطالبہ
  • امریکا نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں