گورنمنٹ اسکول غلام محمد آرائیں میں 31ویں سالانہ ایوارڈ واسکالرشپ تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت ) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غلام محمد آرائیں میں محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود کے تعاون سے 31ویں سالانہ ایوارڈ اور اسکالر شپ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ضلع کونسل اور صدر پیپلزپارٹی ضلع بدین جام علی اصغر ہالیپوتہ تھے، جنہوں نے اسکول کے ہونہار طلبہ کو سالانہ بہترین کارکردگی پر ایوارڈز جبکہ مستحق طلبہ میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کیے جام علی اصغر ہالیپوٹو نے اپنی طرف سے بھی قابل اور محنتی طلبہ کے لیے خصوصی نقد اسکالرشپ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکندر ملاح اور ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ نے کہا کہ تعلیم سماج کی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدین میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، والدین اور اساتذہ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ضلع بدین کا ہر بچہ معیاری تعلیم حاصل کرے۔ ہونہار طلبہ ہمارا سرمایہ ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی و مدد ضلع کونسل بدین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں نے بھی خطاب کرتے ہوئے تعلیم کو سماجی بہتری کی بنیاد قرار دیا۔
محکمہ تعلیم میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والوں کیخلاف احتجاج
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)) محکمہ تعلیم میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے دوڑ سے تعلق افراد نے احتجاج کیا اس موقع پردوڑ کے رہائشی محمد یونس نے الزام لگایا کہ محکمہ تعلیم نے پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے رہائشی سہیل احمد جی ایس ٹی اور پنجاب کے رہائشی رمشاگل ایچ ایس ٹی کو مبینہ جعلی ڈومیسائل پر بھرتی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کے خلاف محکمہ تعلیم سمیت اعلیٰ حکام کو ثبوت کے ساتھ خط لکھ چکے ہیں لیکن کوئی ان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔