طلبہ صلاحیتوں کو اعلیٰ تعلیم‘ روشن مستقبل کی تعمیر پر مرکوز کریں: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ طلبا اپنی تمام تر صلاحیتیں اعلیٰ تعلیم کے حصول اور روشن مستقبل کی تعمیر پر مرکوز کریں۔ کالج انتظامیہ کی طلباء کی کردار سازی پر توجہ احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب نے اسوہ کالج اسلام آباد میں یومِ والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ کیڈٹس کے والدین معزز مہمانانِ گرامی، عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔ گورنر پنجاب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کیڈٹس نے مارچ پاسٹ پی ٹی ڈرلز اور مختلف مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ سردار سلیم حیدر خان نے ادارہ میںسائنس و آرٹس نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بی او جی میجر جنرل (ر) سید اطہر علی کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) غلام علی و دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دہشتگردی کو شکست دیکر ہر حال میں امن بحال کریں گے: وزیر اعلیٰ کے پی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا جس جوانمردی سے پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، اللہ تعالی کی رضا اور عوام کے مفاد کیلئے لڑیں گے توجیت ہماری ہوگی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی
سہیل آفریدی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں ہر حال میں امن بحال کریں گے، پولیس کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے، پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے، وسائل کی کمی کو سکیورٹی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا افسران کے معاملات میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی مگر رزلٹ دینا ہو گا، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو کوئی رعایت نہیں ہو گی، سرکاری افسران کی کارکردگی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے ناپی جائے گی۔
عوام سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں،انکے جائز مفادات کا تحفظ ضروری ہے: وفاقی محتسب
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا جن لوگوں کا کام انصاف دینا ہوتا ہے وہ نہیں دے پاتے جس سے چیزیں خراب ہوتی ہیں، ہم نےبانی پی ٹی آئی کےوژن کےمطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ہم نے عوام کیلئےہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔