City 42:
2025-12-04@05:23:35 GMT

وفاقی پبلک سروس کمیشن میں مختلف آسامیوں پر تقرریاں

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارتِ دفاع کے دو ذیلی اداروں میں مختلف آسامیوں پر تقرریوں کی سفارش کی ہے، آمنہ ملک اور نمرہ سعید کو گریڈ 17 میں بطور فزیوتھراپسٹ جبکہ 7 امیدواروں کو گریڈ 18 میں بطور سینئر سٹور افسر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارتِ دفاع کے دو ذیلی اداروں میں تقرریوں کی سفارشات جاری کی ہیں۔

کمیشن کے مطابق آمنہ ملک اور نمرہ سعید کو وزارتِ دفاع کے ماتحت ادارے، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن میں گریڈ 17 میں بطور فزیو تھراپسٹ تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

کمیشن نے سات امیدواروں محمد ظفر، قلندر خان، محمد عثمان، وقار علی، طاہر ضیاء الٰہی، حبیب الرحمٰن اور ثوبیہ منظور کو وزارتِ دفاع کے ہی ذیلی ادارے ملٹری انجینئرنگ سروسز میں گریڈ 18 میں بطور سینئر سٹور افسر تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

امیدواروں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پبلک سروس کمیشن کی سفارش کی دفاع کے

پڑھیں:

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس کل ہو گا

ویب ڈیسک : گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس کل ہو گا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

این ایف سی کا اجلاس وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہو گا۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران شرکت کریں گے۔

وفاقی سیکریٹری خزانہ مرکزی حکومت کی مالی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز طے ہوں گی۔یجنڈے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کےکنٹینرز کیلئے طورخم اور چمن بارڈرکھولنےکا فیصلہ

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے ایجنڈے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبے بھی 10، 10 منٹ کے لیے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبوں کی بات سنیں گے، اپنی صورتِ حال صوبوں کے سامنے رکھیں گے، اجلاس میں پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس کل ہو گا
  • اوپن اے آئی  ڈاؤن: چیٹ جی پی ٹی اچانک بند ہوگیا، ہزاروں صارفین متاثر
  • ظفر الحق حجازی وفاقی ٹیکس محتسب تعینات
  • محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنانے کی سفارش
  • جوڈیشل کمیشن کااجلاس: عدالت عظمیٰ جج‘سندھ و بلوچستان کے چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش
  • جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج تعینات
  • جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، 2 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی سفارش