ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 185رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی؛ ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، سری لنکا کی طرف سے کامل میشارا نے شاندار 48 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی۔وکٹ کیپر بیٹر کوسال مینڈس نے 40 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا، جنیتھ لیالانگے 24 اور کپتان داسن شناکا 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کیں، صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ آج کے میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر عثمان طارق اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور ابرار احمد کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ باؤلنگ اور بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو فائنل مقابلے میں رسائی یقینی بنانے کے لیے میچ میں پاکستان کو شکست دینی ہوگی، شکست کی صورت میں لنکن ٹائیگرز اور زمبابوے میں سے بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: آج کا میچ سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا—فائنل یا واپسی؟
سہ ملکی سیریز اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور آج شام ہونے والا میچ سری لنکا کے لیے فائنل تک رسائی اور گھر واپسی کے درمیان بڑا امتحان بن گیا ہے۔
آج شام چھ بجے پنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا کا مقابلہ میزبان پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ابتدائی تینوں میچز جیت کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جب کہ سری لنکا کے لیے یہ میچ بقا کی آخری امید ہے۔
اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جاتا ہے تو فائنل میں پہنچ جائے گا، مگر شکست کی صورت میں فیصلہ پوائنٹس سے نہیں بلکہ نیٹ رن ریٹ سے ہوگا—جہاں اس وقت سری لنکا پیچھے ہے۔ سری لنکا اور زمبابوے دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں، تاہم زمبابوے کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.522 ہے جبکہ سری لنکا کا منفی 1.324، جو لankan ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
ادھر پاکستان ٹیم کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں واضح بہتری آئی ہے، مگر وہ آج میدان میں اتریں گے یا نہیں—اس کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ چند کھلاڑیوں کو آرام دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔