Express News:
2025-11-27@18:03:10 GMT

وزن میں کمی کےلیے چیا سیڈز کا استعمال کس طرح کریں؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

چیا سیڈز جسے ہم ’’تخم شربتی‘‘ بھی کہتے ہیں، حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے والوں کےلیے سب سے مقبول سپرفوڈ بن چکے ہیں۔ کبھی اسے صبح کے وقت پانی میں بھگو کر پیا جاتا ہے اور کبھی دودھ میں ملا کر ایک بھرپور ناشتے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ مگر اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال رہتا ہے کہ آخر وزن کم کرنے کے لیے کون سا طریقہ زیادہ مفید ہے، چیا سیڈز پانی میں استعمال کرنا بہتر ہے یا دودھ میں؟

ماہرینِ غذائیت کے مطابق دونوں طریقے فائدہ مند ہیں، مگر دونوں کا اثر جسم کی ضرورت، ہاضمے اور روزمرہ خوراک پر مختلف انداز میں ہوتا ہے۔

یہاں پر ایک اور کنفیوژن دور کرنا بھی ضروری ہے کہ اکثر لوگ چیا سیڈز (تخم شربتی) کو تخم بالنگا سمجھ لیتے ہیں، کیونکہ دونوں دیکھنے میں تقریباً ایک جیسے ہیں۔ لیکن تخم شربتی اور تخم بالنگا دونوں کی تاثیر اور افادیت مختلف ہے۔


چیا سیڈز وزن میں کمی کے لیے کیوں مفید ہیں؟

غذائیت کے ماہرین کے مطابق چیا سیڈز فائبر، اومیگا تھری، پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ غذائی اجزا وزن میں کمی کے مختلف مراحل میں مدد دیتے ہیں۔


ہاضمے میں بہتری

چیا سیڈز پانی میں بھیگتے ہی جیل جیسی ساخت اختیار کرلیتے ہیں جو آنتوں میں بھر کر آسان اخراج کا سبب بنتی ہے۔ بہتر ہاضمہ نہ صرف پھلاؤ کم کرتا ہے بلکہ کھانے کے نظم و ضبط میں بھی مدد دیتا ہے۔


دل کی صحت میں بہتری

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کولیسٹرول کو بہتر سطح پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جو وزن کم کرنے والی غذا کا اہم حصہ ہے۔


جلد اور بالوں کے لیے بھی مفید

اگرچہ یہ فوائد براہِ راست وزن کم کرنے سے متعلق نہیں، مگر اینٹی آکسیڈنٹس اور پروٹین مجموعی صحت کو بہتر بنا کر غذائی عادات کو مستحکم کرتے ہیں۔


چیا سیڈز پانی میں:

چیا واٹر ان افراد میں زیادہ مقبول ہے جو دن کا آغاز ہلکی، کم کیلوری خوراک سے کرنا چاہتے ہیں۔


ہائیڈریشن میں اضافہ

ماہرین کے مطابق چیا واٹر جسم میں پانی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس کے باعث بھوک کم محسوس ہوتی ہے اور بے وقت کھانے کی عادت میں کمی آتی ہے۔


انتہائی کم کیلوریز

چونکہ اس میں صرف پانی اور بیج شامل ہوتے ہیں، یہ طریقہ کیلوریز کم رکھنے والے افراد کے لیے بہترین ہے۔


گرمیوں کے لیے موزوں انتخاب

چیا واٹر ٹھنڈا، ہلکا اور آسانی سے پینے والا مشروب ہے، جو گرم موسم میں خاص طور پر مفید رہتا ہے۔


کھانے سے پہلے استعمال میں فائدہ

اگر اسے کھانے سے تھوڑی دیر قبل لیا جائے تو یہ معدہ بھر کر بھوک کو کم کرتا ہے، جس سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچ جاتے ہیں۔


چیا سیڈز دودھ میں:

چیا سیڈز دودھ میں بھگو کر بنانے سے اس کی ساخت پُڈنگ جیسی ہو جاتی ہے جو نہ صرف مزیدار ہے بلکہ ایک مکمل بھرپور خوراک بھی۔


زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رکھتا ہے

دودھ میں موجود پروٹین، کیلشیم اور بی 12 جسم کو دیرپا توانائی دیتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جنہیں صبح کے وقت کچھ زیادہ سیر رکھنے والی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔


بہترین ناشتہ

چیا پُڈنگ میں پھل، میوے اور ہلکا میٹھا شامل کر کے ایک مکمل، غذائیت سے بھرپور ناشتہ تیار کیا جاسکتا ہے جو بار بار بھوک لگنے سے بچاتا ہے۔


شام کےلیے صحت مند اسنیک

چیا دودھ کا پیالہ شام کے وقت بھاری اور غیر صحت مند اسنیکس کی جگہ لے سکتا ہے، جس سے کیلوریز میں کمی آتی ہے۔


احتیاط

ماہر غذائیت کے مطابق فل فیٹ دودھ کیلوریز بڑھا سکتا ہے، اس لیے کم چکنائی والا دودھ وزن کم کرنے والے افراد کے لیے بہتر ہے۔


چیا واٹر یا چیا ملک؟ کس کا انتخاب کریں؟

ذیل میں دونوں کا مختصر موازنہ دیا جارہا ہے:

چیا پانی بہتر ہے اگر آپ…

کم کیلوری ولی خوراک چاہتے ہیں صبح ہلکی چیز پینا پسند کرتے ہیں گرمیوں میں کچھ ٹھنڈا اور ہائیڈریٹنگ چاہتے ہیں کھانے سے پہلے بھوک قابو میں رکھنا چاہتے ہیں


اور چیا دودھ بہتر ہے اگر آپ…

ایک بھرپور اور سیر رکھنے والی غذا چاہتے ہیں ناشتے میں توانائی سے بھرپور خوراک کھاتے ہیں دیر تک پیٹ بھرا رکھنا چاہتے ہیں شام کو غیر ضروری اسنیکس کھانے سے بچنا چاہتے ہیں


یعنی وزن کم کرنے میں کون سا زیادہ مؤثر ہے؟ یہ آپ کے جسم، روٹین اور طرزِ زندگی پر منحصر ہے۔ کم کیلوری چاہیے تو پانی بہتر، جبکہ سیرابی اور توانائی چاہیے تو دودھ بہترین ہے۔


ایک دن میں چیا سیڈز کی کتنی مقدار لینی چاہیے؟

ماہرین کے مطابق دن میں 1 سے 2 ٹیبل اسپون (تقریباً 15–30 گرام) روزانہ مقدار فائبر کےلیے مناسب ہے اور ہاضمہ بوجھ بھی برداشت کر سکتا ہے۔ شروع میں کم مقدار سے آغاز کریں تاکہ جسم کو عادت ہو جائے۔


چیا سیڈز کا استعمال اس طریقے سے نہ کیا جائے

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ چیا سیڈز کبھی بھی خشک یا بِنا بھگوئے نہیں کھانے چاہئیں۔ چیا بیج اپنے وزن سے کئی گنا زیادہ پانی جذب کرلیتے ہیں۔ اگر انہیں خشک کھا کر فوراً پانی نہ پیا جائے تو یہ غذائی نالی میں پھول کر رکاوٹ یا گھٹن کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے خطرناک ہے جنہیں نگلنے میں مشکل ہو۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاہتے ہیں کھانے سے کے مطابق پانی میں بہتر ہے کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: جعلی اور مضر صحت دودھ بنانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے حطار انڈسٹریل زون میں قائم مصنوعی اور مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 93 فیصد دودھ مضرصحت قرار، مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

کارروائی ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کی نگرانی اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر رات گئے کی گئی۔

بدنام زمانہ نیٹ ورک رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والا جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ فیکٹری میں مصنوعی دودھ بنا رہا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائیوں کے بعد یہ گروہ خیبر پختونخوا منتقل ہو گیا تھا جہاں کے پی فوڈ اتھارٹی کی بروقت کاروائی نے ان کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

کیمیکلز اور مضر صحت مواد برآمد

کارروائی کے دوران فیکٹری سے مصنوعی دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، خام مال اور مشینری قبضے میں لی گئی۔ ڈی جی کے مطابق فیکٹری میں بھاری مشینوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مضر صحت دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں 26 منرل واٹر برانڈز انسانی صحت کے لیے غیرمحفوظ قرار

مزید براں مضر صحت دودھ سے بھرے ٹینکرز بھی موقع پر پکڑے گئے۔

روزانہ ایک لاکھ لیٹر مصنوعی دودھ کی سپلائی

ڈائریکٹر جنرل کے مطابق یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر روزانہ تقریباً ایک لاکھ لیٹر مصنوعی دودھ اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں کو سپلائی کر رہا تھا۔

ایک اور کارروائی میں فیکٹری سے 50 ہزار لیٹر کیمیکل ملا دودھ بھی برآمد ہوا۔

فیکٹری سیل، ایف آئی آر درج، گرفتاریاں

کارروائی کے دوران منیجر سمیت 3 سے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

فیکٹری کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ تمام مشینری سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم معطل

ڈی جی کے مطابق غفلت برتنے پر متعلقہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان دشمن عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور مصنوعی دودھ بنانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون قابل تحسین

ڈائریکٹر جنرل نے کارروائی میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارروائیاں جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: دودھ میں 8 فیصد پانی ملانے کی اجازت، خیبرپختونخوا میں ایسا کیوں ہوا؟

ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی نے بھی واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کیمکل والا دودھ مضر صحت دودھ ملاوٹ والا دودھ

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
  • خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت دودھ بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • خیبر پختونخوا: جعلی اور مضر صحت دودھ بنانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
  • شہر قائد میں پہلی بار ایمبولینس کےلیے خصوصی لین فعال
  • کھانوں میں مرچوں کی شدت جانچنے والی نئی زبان تیار
  • ٹیکس دہندگان کے پیسوں کا غلط استعمال، آئی ایم ایف کا شفافیت بہتر بنانے کا مطالبہ
  • کھانوں میں مرچوں کی پیمائش کیلئے مصنوعی زبان تیار
  • پانی کا بےدریغ استعمال روکنے کیلئےجدید واٹرمیٹرز خریداری کا فیصلہ
  • ! ہینڈ بیگزا‘‘ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں