Express News:
2025-12-09@17:39:22 GMT

شہر قائد میں پہلی بار ایمبولینس کےلیے خصوصی لین فعال

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑکوں پر ایمبولینسوں کےلیے خصوصی لین فعال کردی گئی ہے۔

ایمبولنسوں کےلیے خصوصی لین شہر کے مصروف تجارتی علاقے صدرمیں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر فعال کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ایمبولینسوں کے لیے خصوصی لین تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد فعال کی گئی۔ تجاوزات کے خاتمے کے بعد ہنگامی راستے کےلیے پہلی خصوصی ایمبولینس لین بنائی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہنگامی راستوں  اور عوامی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بتایا کہ ضلع کی دیگر سڑکوں پر بھی ہنگامی صورتحال کےلیے خصوصی لین فعال کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کےلیے خصوصی لین

پڑھیں:

ایوان میں بغیر قائد حزب اختلاف کے نظام چلایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی تقاضا ایوان بالا سینٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا موجود ہونا ہے۔ تاکہ پارلیمان میں احتساب اور توازن قائم رہ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ سے ہمیں صبر، ایثار، حیا، غیرتِ ایمانی اور دفاع امامت کا درس ملتا ہے۔ دین اسلام میں جہاد تبیین کی بڑی اہمیت ہے۔ باطل کے مقابل خاموشی اختیار کرنا اہلِ ایمان کے شایان شان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حوالدار بروہی میں منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل محمد (ص) کی سیرت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ظلم چاہے سیاسی ہو یا معاشرتی، اس کے خلاف آواز بلند کرنا عبادت ہے اور حق کی حمایت کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ ہم ایام اللہ میں انہی تعلیمات کی روشنی میں اپنے آپ کو، اپنی ملت کو اور اپنی قوم کو ان کی الٰہی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

قبل ازیں علامہ مقصود علی ڈومکی نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے، دوسری طرف اظہار رائے پر پابندی فراڈ الیکشن سیاسی کارکنوں پر جبر و تشدد سیاسی بے سمتی نے جمہوری ڈھانچے کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی تقاضا ایوان بالا سینٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا موجود ہونا ہے۔ تاکہ پارلیمان میں احتساب اور توازن قائم رہ سکے۔ مگر افسوس کہ ہمارا ملک اس وقت ایک ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں میں بغیر قائد حزب اختلاف کے نظام چلایا جا رہا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یہ طرز عمل نہ صرف آئین کے منافی ہے، بلکہ جمہوری اقدار کا کھلم کھلا مذاق ہے۔ جان بوجھ کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے آئین میں اختیارات کی تقسیم، پارلیمانی نگرانی اور حکومتی احتساب کا نظام قائد حزب اختلاف کے بغیر نامکمل ہے۔ یہ نہ صرف پارلیمان کے تقدس کی توہین ہے، بلکہ عوام کے حقِ نمائندگی پر بھی ڈاکہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں فی الفور قائدِ حزب اختلاف کا تقرر کیا جائے۔ آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غیرجمہوری مداخلت یا دباؤ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ
  • پنجاب حکومت کا نیا اقدام، کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ متعارف
  • صحت کی سہولت: پنجاب حکومت لانے جا رہی ہے کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ
  • ایوان میں بغیر قائد حزب اختلاف کے نظام چلایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • جاپان، 6.7شدت کا زلزلہ، ہزاروں افراد بجلی سے محروم، متعددزخمی، سونامی وارننگ
  • کراچی، سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پولیس اور ایمبولینس پر پتھراؤ، متعدد افراد گرفتار
  • پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ قائد بڑا ہے یا ملک، خالد مقبول صدیقی
  • کام ہمارا ہوتا ہے اور تختی منعم ظفر کی لگا دیتے ہیں: مرتضیٰ وہاب
  • وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو
  • چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل