بھارتی دھمکی ناکام: سکھوں نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔
سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کا مزید حصہ نہیں بن سکتے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔
سکھوں کی بڑی عالمی تنظیم "سکھ فار جسٹس" نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کے لیے خصوصی راستہ فراہم کیا جائے۔
تنظیم کے سربراہ گرمیت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی دھمکی کے بعد ضروری ہے کہ پاکستان سکھوں کے لیے فوری بھرتی کا عمل شروع کرے تاکہ وہ سندھ کے دفاع میں کردار ادا کر سکیں۔
سکھ فار جسٹس نے خصوصی سکھ رضاکار یونٹ بنانے اور اس کی تعیناتی سندھ کے دفاع کے لیے مختص کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ تنظیم کے مطابق جیسے ہی پاکستان اندراج کا پروٹوکول جاری کرے گا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ رضاکار بھرتی کے لیے تیار ہوں گے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت فوجی کسی بھی ایسی جنگ میں حصہ نہ لینے کا حق رکھتے ہیں جو ان کے ضمیر یا اخلاقی مؤقف کے خلاف ہو۔ سکھ فار جسٹس نے دعویٰ کیا کہ دنیا پاکستان کے مؤقف اور بھارتی جارحیت کے خلاف اس کی حمایت میں آواز بلند کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: مراد علی شاہ
—فائل فوٹووزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کو بدترین شکست دلانے والے وزیر دفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کر سکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے، سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہے گا۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستانمراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بنانے کی قرارداد پاس کی، اس قرارداد میں بڑی تفصیل سے ماضی اور حال پر بات کی گئی ہے، 624 بی سی کے نقشے میں سندھ کا نقشہ تھا، سندھ کے مسلمانوں اور ہندؤں نے ساتھ مل کر جدوجہد کی تھی، 1947 میں ہمارا ملک بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سندھو دریا میں یا تو پانی بہے گا یا مودی تمہاری خون بہے گا، ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔