Jasarat News:
2025-11-21@03:33:29 GMT

انڈونیشیا: آتش فشانی کے باعث سیکڑوں افراد کی نقل مکانی

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو پھٹنے کے بعد 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔آتش فشاں سے تقریباً 6.

4 کلومیٹر دور ایک جھیل کے کنارے کوہ پیما کیمپنگ ایریا میں رات بسر کررہے تھے۔ آتش فشاں کے دھماکے سے تمام کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے۔ 3 ہزار 676 میٹر اونچا ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جس نے پیسیفک رنگ آف فائر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔آتش فشاں پھٹنے سے کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے۔ دوسری جانب جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں 6 شدت کا زلزلہ آیا،جس کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جاپان نے چین میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان سے متعلق چین اور جاپان کے درمیان جاری تنازع کے پیش نظر جاپان نے چین میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ جاپان میں چیف کابینہ سکریٹری منورو کیہارا نے کہا کہ تازہ ترین ایڈوائزری حفاظتی اقدامات کے لیے ہے کیونکہ چین اور جاپان کے درمیان حالیہ عرصے میں تنازعات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے مشرقی ایشیا کی 2طاقتوں کے درمیان برسوں میں سب سے سنگین سفارتی تصادم کو اس وقت جنم دیا جب انہوں نے جاپانی قانون سازوں کو بتایا کہ تائیوان پر چینی حملے سے جاپان کی بقا کو خطرہ ہے جو فوجی ردعمل کو متحرک کر سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا کے جاوا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے
  • انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹ گیا، کئی دیہات راکھ، مٹی اورلاوے سے بھر گئے
  • جاپان: رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 170 گھر جل گئے
  • چین نے جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں
  • چلی میں برفانی طوفان کے باعث 5 غیر ملکی سیاح ہلاک
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند
  • طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
  • جاپان نے چین میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کردیا
  • کویت: شاپنگ سینٹروں میں مجرموں کو پکڑنے والے اسمارٹ کیمرے نصب