Express News:
2025-11-21@03:56:02 GMT

روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے جنگ نہیں، پاکستان

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

نیویارک:

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے روس اور یوکرین جنگ کو فوری طور پر ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس میں واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی فوجی مداخلت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ یہ جنگ نہ صرف متاثرہ خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔

عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا پرزور حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس-یوکرین تنازع کے حوالے سے ہمیں شدید خدشات لاحق ہیں، کیونکہ اس کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانیں خطرے میں ہیں اور بنیادی ڈھانچہ برباد ہو رہا ہے۔

انہوں نے عالمی قوانین کی روشنی میں شہریوں اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔

دونوں فریقین کو تصادم ختم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی طرف قدم اٹھانا چاہیے، جبکہ تمام مذاکراتی کوششوں کی مکمل حمایت کی جائے گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے روس-یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ایک خفیہ 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ کی منظوری دے دی ہے۔

اس امن منصوبے کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں امریکی ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ منصوبہ روس کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر

شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی کی فوجی کشیدگی پر تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے بتایا کہ انہوں نے ’لاکھوں جانیں بچائیں‘، اور یہ بھی کہ اس جھگڑے کو ختم کرنے میں ’350 فیصد ٹیرف‘ کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی۔
اس سال کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ایک ہلاکت خیز حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیے جانے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی، تاہم پاکستان نے الزام کو مسترد کر دیا تھا۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف جوابی کارروائیاں کیں جو مئی میں ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی پر ختم ہوئیں، اس کے بعد وہ بارہا اس بحران کو ختم کرنے میں اپنے کردار کا ذکر کر چکے ہیں۔
بدھ کو امریکا سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’میں تنازعات کو حل کرنے میں اچھا ہوں، اور ہمیشہ رہا ہوں، میں نے اس حوالے سے برسوں میں بہت اچھا کام کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت، پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ جنگ کرنے والے تھے، میں نے کہا ٹھیک ہے، آپ لڑ سکتے ہیں، لیکن میں دونوں ممالک پر 350 فیصد ٹیرف لگا رہا ہوں، امریکا کے ساتھ مزید کوئی تجارت نہیں ہوگی‘۔

انہوں نے بھارتی اور پاکستانی ردِعمل کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ ’ وہ بولے، نہیں، نہیں، آپ ایسا نہیں کر سکتے‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جواب دیا کہ ’میں ایسا کرنے جا رہا ہوں، میرے پاس واپس آؤ تو میں اسے کم کر دوں گا، لیکن میں آپ لوگوں کو ایٹمی ہتھیار ایک دوسرے پر داغتے نہیں دیکھ سکتا، لاکھوں لوگوں کو مرتے نہیں دیکھ سکتا اور ایٹمی گرد و غبار کو لاس اینجلس پر آتے نہیں دیکھ سکتا، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا‘۔

انہوں نے دوبارہ کہا کہ ’اس تنازع کو ختم کرنے میں 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی ہی کارگر رہی‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’کوئی اور صدر ایسا نہ کرتا، جو بائیڈن تو یہ بھی نہیں جانتے کہ ہم کن ممالک کی بات کر رہے ہیں، انہیں کوئی اندازہ نہیں ہوگا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن آٹھ جنگوں کے خاتمے کا وہ کریڈٹ لیتے ہیں، ان میں سے 5 انہوں نے ٹیرف کی دھمکی کے ذریعے ختم کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو بتاتا ہوں، پاکستان کے وزیر اعظم نے مجھے فون کیا، انہوں نے واقعی کہا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں اور انہوں نے یہ بات سوزی کے سامنے کہی‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘صدر ٹرمپ نے لاکھوں جانیں بچائیں، انہیں خود اس بات کا اندازہ بھی نہیں، لیکن انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں’۔
امریکی صدر نے جس شخصیت کا نام لیا وہ غالباً وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا فون آیا، اور ان کے درمیان گفتگو اس طرح ہوئی کہ مودی نے کہا کہ ’ہم جنگ نہیں کرنے جا رہے‘۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے جواب دیا کہ ’بہت شکریہ، آئیے، ایک معاہدہ کرتے ہیں‘۔
ٹرمپ نے دیگر تنازعات ختم کرنے میں اپنے کردار کا بھی ذکر کیا، جن میں اکتوبر میں غزہ کے لیے ایک امن منصوبے کی بات بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے آٹھ جنگیں ختم کی ہیں، اب صرف ایک باقی ہے‘۔
تاہم انہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کے خاتمے میں رکاوٹ ڈالنے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سوچا یہ میرے لیے آسان معاملہ ہوگا، کیونکہ میری صدر پیوٹن سے اچھی دوستی ہے، لیکن میں اس وقت پیوٹن سے کچھ مایوس ہوں، وہ یہ جانتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے تھے کہ ’وہ سوڈان کے حوالے سے کچھ بڑا کریں‘، اور انہوں نے اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا، اگرچہ یہ معاملہ اس سے پہلے ان کی ترجیحات میں نہیں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ آپ کے لیے کتنا اہم ہے، اور ہم سوڈان پر کام شروع کرنے والے ہیں‘، اس پر تالیاں بجیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے نہیں سوچا تھا کہ یہ اتنا آسان معاملہ ہوگا، لیکن ہم اس پر کام شروع کر رہے ہیں‘۔
امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ مئی کے بحران کے دوران 5 سے 8 طیارے مار گرائے گئے تھے، وہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کر چکے ہیں، جن سے وہ ستمبر میں واشنگٹن میں ملے تھے۔
دوسری جانب بھارت ٹرمپ کے اس دعوے سے اختلاف کرتا ہے کہ دونوں ممالک کی جنگ بندی ان کی مداخلت اور تجارتی دھمکیوں کے نتیجے میں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپولیس سے جعلی مقدمے، بچیاں، عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ جسٹس محسن اختر پولیس سے جعلی مقدمے، بچیاں، عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ جسٹس محسن اختر کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک جسٹس محسن اختر کیانی کے آئینی عدالت سے متعلق اہم ریمارکس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کے حامی ہیں: پاکستان
  • پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیئے، حافظ نعیم الرحمان
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
  • شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر
  • امریکی صدر نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی
  • امریکا اور روس کا خفیہ امن منصوبہ: یوکرین سے علاقہ چھوڑنے اور فوج نصف کرنے کا مطالبہ
  • یوکرین جنگ روکنے کا خفیہ امریکی منصوبہ؛ روس مشاورت میں شامل
  • دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
  • عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا‘ کئی کارکنان گرفتار