چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو کر اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر گفتگو کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر موبائل اور ویب دونوں پر دستیاب ہے، اور جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں فری، گو، پلس اور پرو سبسکرپشن صارفین کے لیے فعال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار
گروپ چیٹس میں لنک پر مبنی دعوت نامے، بلٹ ان پروفائل سیٹ اپ، اور جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو ریسپانسز شامل ہیں۔ ساتھ ہی سرچ، امیج اور فائل اپ لوڈز، امیج جنریشن اور ڈکٹیشن جیسی صلاحیتیں بھی دستیاب ہیں۔
گروپ چیٹس کا کام کرنے کا طریقہچیٹ جی پی ٹی گروپ چیٹس میں جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو کے ذریعے جواب دیتا ہے، جو پیغام اور صارف کے پلان (فری، گو، پلس، پرو) کے مطابق ماڈل منتخب کرتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے جوابات کے دوران سرچ، امیج اپ لوڈ، فائل اپ لوڈ، امیج جنریشن اور ڈکٹیشن کے فیچرز کام کرتے ہیں۔
ریٹ لمٹس صرف چیٹ جی پی ٹی کے جوابات پر لاگو ہوتے ہیں، صارفین کے بیچ کے پیغامات پر نہیں۔ ہر جواب اُس شخص کے ریٹ لمٹ سے منسلک ہوگا جس کو چیٹ جی پی ٹی جواب دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی مشکلات سے تنگ ہیں؟ جانیے چیٹ جی پی ٹی کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے
صارفین چیٹ جی پی ٹیؤ کو مینشن کرکے جواب کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کو بات چیت کے رویے سکھائے گئے ہیں تاکہ یہ سیاق و سباق کے مطابق فیصلہ کرے کہ کب بولے یا خاموش رہے۔ یہ ایموجیز سے بھی ردعمل دے سکتا ہے اور پروفائل فوٹوز کو ریفرنس کے طور پر استعمال کر کے ذاتی نوعیت کا مواد فراہم کر سکتا ہے۔
گروپ سیٹنگز اور کنٹرولزگروپ کے شرکا گروپ کا نام بدل سکتے ہیں، ممبرز کو شامل یا ہٹا سکتے ہیں، نوٹیفکیشنز کو میوٹ کر سکتے ہیں اور ہر گروپ کے لیے کسٹم انسٹرکشنز سیٹ کر سکتے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی کے لہجے اور رویے کو متاثر کرتی ہیں۔
گروپ ہاسٹ ایک سے بیس افراد کو شیئر ایبل لنک کے ذریعے دعوت دے سکتا ہے، اور گروپ کا ہر ممبر وہ لنک دوبارہ شیئر کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی
نئے شامل ہونے والے افراد مختصر پروفائل (نام، یوزر نیم، فوٹو) سیٹ کرنے کے لیے کہا جائے گا تاکہ دیگر ممبرز کے لیے واضح ہو کہ کون سا پیغام کس نے بھیجا۔
یہ اپ ڈیٹ چیٹ جی پی ٹی کو ایک عام ون آن ون چیٹ بوٹ سے آگے لے کر ایک مکمل سوشل کمیونیکیشن پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیتا ہے، جہاں صارفین اے آئی اور انسان دونوں کے ساتھ مل کر کام کر سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اپڈیٹ اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی سماجی رابطہ سوشل میڈیا ایپ گروپ چیٹ نیا فیچر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپڈیٹ چیٹ جی پی ٹی سوشل میڈیا ایپ گروپ چیٹ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی گروپ چیٹ سکتے ہیں سکتا ہے کے لیے
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔(جاری ہے)
حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔