دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد افغان گروپوں پر مشتمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے، افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں دوست ممالک کی کاشوں کو سراہتے ہیں مگر ہم واضح کر دیں کہ دہشت گردوں کے کسی گروپ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے، پاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔
طاہر حسین اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ اردن کے بادشاہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، اعلیٰ سطح دورہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی سٹریٹیجک سمت مزید مضبوط ہوگی، اردن سے تعلقات جامع، وسیع شراکت داری کی جانب گامزن ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، وزیر دفاع پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا اسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشت گردوں کے کسی کریں گے
پڑھیں:
پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
اسکرین گریبترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، امید ہے افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔
اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم یہ دورہ کر رہے ہیں، اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آذربائیجان کی دعوت پر باکو کا دورہ کیا، آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی، آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب کے موقع پر ترکیے کے صدر سے ملاقات کی، کانفرنس کے موقع پر نائب وزیر اعظم نے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، نائب وزیر اعظم نے مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کیا۔