City 42:
2025-11-14@09:04:55 GMT

وفاقی کابینہ نے گوادر ، عمان فیری سروس کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

 حاشر وڑائچ : وفاقی کابینہ نے گوادر ، عمان فیری سروس کی منظوری دے دی، پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے لیے مفاہمت نامہ دستخط کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے گوادر - عمان فیری سروس کی منظوری دے دی، پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے لیے مفاہمت نامہ دستخط کریں گے۔

انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

پاکستانی تارکین وطن کے لیے سفر مزید آسان ہوگا، فیری سروس سیاحت اور ثقافت کے روابط کو فروغ دے گی، خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

نئی سمندری راہداریوں سے گوادر اقتصادی سرگرمیوں کا نیا مرکز بنے گا۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 2 میں کابینہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور عمان کے درمیان پہلی فیری سروس جلد شروع ہونے کا امکان
  • وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی
  • گوادر سے عمان تک فیری سروس منظور؛  سرمایہ کاری کیلیے بہترین مواقع
  • وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری متوقع
  • آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع
  • 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب