راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا آج باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ یہ جدید اور ماحول دوست سروس شہریوں کو آرام دہ، پرسکون اور کم خرچ سفر فراہم کرے گی۔
انتظامیہ کے مطابق الیکٹرو بس سروس کے ساتھ ایک موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے مسافر بآسانی روٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اپنی ٹریول کارڈ ریچارج کر سکتے ہیں اور سروس سے متعلق دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں بسیں درج ذیل 4 اہم روٹس پر چلائی گئی ہیں:
فوارہ چوک سے کورال چوک، صدر سے نونہال کالونی، مریڑ چوک سے موٹر وے چوک اور صدر سے قبرستان چوک تک۔
سروس کے آغاز پر شہریوں نے ملا جلا ردِعمل دیا ہے، تاہم اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرو بسیں ایک بہترین اقدام ہیں جو مہنگائی کے دور میں سستا سفر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
بعض مسافروں نے خواہش ظاہر کی کہ مستقبل میں روٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں بسوں کی تعداد بڑھانے اور مزید علاقوں کو اس جدید سروس سے منسلک کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف شہر میں ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنائے گا بلکہ صاف اور ہرا بھرا پنجاب کے وژن کو بھی تقویت دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی کے علاقے نمائش پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا افتتاح
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوزسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نمائش پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں خوش خبریاں ملیں گی، ڈبل ڈیکر بسیں شارع فیصل پر چلیں گی۔
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان دیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں بھی خواتین کے لیے بسیں رکھیں گے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ محکمے میں مفت کسٹمائزڈ بائیکس شروع کر رہے ہیں، خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے بھی بائیکس پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن پر تنازعات حل ہونے کے قریب ہیں، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو اس پر بریف کرینگے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر پورے پاکستان میں وِن وِن صورتحال ہے، ہر صوبے کو آئینی عدالت میں برابر کی نمائندگی ملی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا چارٹر آف ڈیموکریسی میں ذکر تھا، آئینی عدالت سے کیسز کے ڈسپوزل میں پیشرفت ہوگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر جس کو تنقید کرنی ہے کرے، اگر عدالتیں پارلیمان کے ماتحت ہیں تو اس میں کچھ برا نہیں۔