کراچی، آئندہ ہفتے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے اور پیپلز بس کے نئے روٹس اجراءکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ سندھ کےدیگراضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کردیاگیا ہے۔
اجلاس کےدوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتےہوئےکہا امید ہےکہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی،دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اورحالیہ مالی سال میں مزید 500بسیں لانے کاارادہ رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نئی ای وی بسیں ڈبل ڈیکر
پڑھیں:
کراچی والے ہو جائے تیار ، بھاری ای چلان سے مل جائے گا آرام
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کو بتایا کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر سندھ میں ای چالان کے مختلف جرمانوں کی رقم میں کمی کرنے یا نہ کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق آئندہ ہفتے اس سلسلے میں پولیس حکام کی جانب سے ایک بھر پور آگاہی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔