کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی گئی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی، کراچی کے عوام کے لئے ڈبل ڈیکر کا روٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ای وی بسز کے نئے روٹ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال مزید پانچ سو بسیں لانے ارادہ رکھتی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے روٹس کے حوالے سے آپریشنل تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز چلانے کی تربیت دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن یلو لائن بی آر ٹی کراچی میں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر
پڑھیں:
نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔