امریکی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان ایلن ایرے نے خبردار کیا ہے کہ ایران ہر قسم کی فوجی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دے گا اور تہران کے خلاف شروع کی گئی ہر قسم کی جنگ کا اختتام اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان اور سینیئر سفارت کار ایلن ایرے نے مغربی ایشیا کی صورت حال کے بارے میں نیوز چینل اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر قسم کا فوجی اقدام سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا: "ایران اور امریکہ دونوں بخوبی جانتے ہیں کہ مدمقابل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔ جنگ شروع کرنا بہت آسان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ایک بٹن دبا کر یہ کام کر سکتا ہے لیکن اسے ختم کرنا موجودہ حالات کے تناظر میں بہت زیادہ دشوار ثابت ہو گا۔" ایلن ایرے نے گزشتہ بارہ روزہ جنگ سے پہلے کے حالات، جب امریکہ نے ایران سے مذاکرات کے دوران سفارت کاری سے غداری کرتے ہوئے اسرائیل کا مکمل ساتھ دیا تھا، کا موجودہ حالات سے موازنہ کرتے ہوئے کہا: "ممکن ہے اسرائیل اس امید پر کہ فوجی ٹکراو کی صورت میں امریکہ اس کی مدد کو آئے گا، ایران کے خلاف کوئی فوجی کاروائی انجام دے لیکن توجہ رہے کہ ایران کسی قسم کے فوجی اقدام کا انتہائی شدید اور خوفناک جواب دے گا اور اپنی فوجی طاقت کا بھرپور اظہار کرے گا۔ ایران کے پاس نشانہ بنانے کے لیے بہت سے اہداف موجود ہیں جبکہ مزاحمتی بلاک کے گروہوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔"
 
امریکی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان نے مزید کہا: "شاید گزشتہ جنگ میں ایران کی جانب سے محدود پیمانے پر جواب کی توقع رکھی جا سکتی تھی لیکن اس بار سینٹکام کے کمانڈرز نیز صدر ڈونلڈ ٹرمپ بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کا جواب انتہائی وسیع اور تباہ کن ہو گا۔" ایلن ایئر نے کہا: "ایرانی موجودہ حالات پر دور اندیشی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ مختلف قسم کے صدمات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ لہذا ایرانی اور مزاحمتی بلاک کے گروہ سمجھتے ہیں کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کو اس حد تک نقصان پہنچا سکتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے پر مجبور ہو جائے۔" یاد رہے گزشتہ چند دنوں میں ایرانی حکام نے امریکہ سے ایک نئے معاہدے کے حصول میں سنجیدگی ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے خلاف کسی قسم کی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے نام پر مدمقابل پر اپنی مرضی ٹھونسنے کی کوشش کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی جارحیت کی صورت میں اس پر کاری ضرب لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا: "امریکہ اپنی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج سمجھتا ہے لیکن اسے یاد رکھنا چاہیے کہ بعض اوقات دنیا کی طاقتور ترین فوج پر بھی ایسی کاری ضرب لگ سکتی ہے جس کے بعد وہ اپنے پاوں پر کھڑی ہونے سے عاجز ہو جائے۔"

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ ایران ایران کے کی جانب ہیں کہ

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی