FIA، گریڈ 16 سے اوپر بھرتیاں، پروموشنز کیلئے رولزمیں ترمیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ایف آئی اے میں گریڈ 16 اور اس سے اوپر بھرتیوں اور پروموشنز کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے۔
وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد تمام رولز کو باضابطہ طور پر ایف آئی اے میں لاگو کیا جائے گا، ترمیمی رولز کے مطابق ایف آئی اے میں گریڈ 17 کی بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ہوں گی، انتظامی طور پر چار بڑے گروپس تشکیل دیے گئے۔
نئے رولز کے تحت گروپ تبدیلی محدود جب کہ انویسٹی گیشن ، لیگل ، ایکسپرٹس اور منسٹریل گروپ میں بھرتیاں ہوں گی، ایف آئی اے ملازمین کو ابتدائی تعیناتی والے گروپ میں ہی سروس مکمل کرنا ہوگی۔
ایف آئی اے میں پی ایس پی اور ایف آئی اے کے اپنے افسران کی نئی شرح مقرر ہے، گریڈ 20 اور 21 میں 70 فیصد پی ایس پیز اور 30 فیصد محکمانہ افسران ہوں گے ،گریڈ 19 میں پی ایس پیز اور محکمانہ افسران کی شرح 50/50 ہو گی۔
رولز کے متن میں لکھا گیا کہ گریڈ 17 اور 18 پر 60 فیصد محکمانہ افسران تعینات ہوں گے، ایف آئی اے میں گریڈ سترہ اور اس سے زائد پر کانٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی شق ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اِسی طرح ایف آئی اے میں ڈپیوٹیشن پر آنے والے افسران کو مستقل شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، محکمانہ ترقی کے لیے کم از کم سروس مدت اور لازمی کورسز کی شرط قرار اور ترقی سینارٹی کم فٹنس بنیاد پر ہوگی۔
ایف آئی اے کے نئے رولز میں سالانہ پروموشن بورڈ اجلاس لازمی قرار دے دیا گیا، اجلاس دوبارہ نہ ہونے سے ترقی نہ ملنے پر افسر کو لازمی ریٹائرمنٹ کا سامنا ہوتا ہے جب کہ تکنیکی اور فارنزک شعبے ایکسپرٹس گروپ میں ضم کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے میں
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔