2025-11-18@12:28:09 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«زینبیہ کمپلیکس»:

    اسلام آباد: اسلام آباد بار کونسل نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق بار کونسل ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس،میں دہشت گردانہ حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے، حملے میں وکلا سمیت متعدد بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔عدالتی ادارے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بارکونسل شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وحشیانہ فعل کے خلاف اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں 12 سے14 نومبر تک مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل اور ماتحت بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلا کر...
    کراچی: شہر قائد میں مائی کلاچی بحریہ کمپلیکس کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےسول اسپتال لیجائی گئی ، چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے۔ تینوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار بتائے جاتے ہیں جبکہ متوفی کی شناخت 23 سالہ اشفاق کے نام سے کی گئی جبکہ 20 سالہ احمد اور 30 سالہ عبدالباسط کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پولیس حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    حیات آباد میڈیکل کمپلیکس : فائل فوٹو  پشاور میں بارش کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی، جس کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔انتظامیہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کی چھت سے ایک جگہ سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پروجیکٹ مکمل کیا ہے، یونٹ باضابطہ طور پر ابھی اسپتال انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق معاون خصوصی اور متعلقہ حکام نے دورہ کرکے چھت ٹپکنے کا نوٹس لیا ہے۔
    مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس ایک طبی ادارہ ہے جس کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ’یہ ایک ذاتی فعل ہے، جسے ادارے سے منسوب کرنا اور بدنام کرنا افسوسناک امر ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: مردان: سرکاری اسپتال میں خاتون سے زیادتی،’کئی روز تک دوست کے ساتھی نے اپنے ساتھ رکھا‘ اعلامیے کے مطابق انتظامیہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین سے خود کو الگ کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس...
۱