اسلام آباد خودکش دھماکا؛ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ بار کی جانب سے وکلا، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے وکلا کو آج گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے تناظر میں 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد بار کونسل نے بھی افسوسناک واقعے پر 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی اپیل پر آج ضلع کچہری میں ہڑتال جاری ہے، جہاں وکلا نے بطور احتجاج و سوگ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بار کے عہدیداروں نے بتایا کہ وکلا صرف ایمرجنسی کیسز میں پیش ہوں گے، بصورت دیگر مکمل ہڑتال ہے۔ اس صورت حال کے بعد عدالتوں سے بھی بغیر سماعت مقدمات ملتوی کیے جا رہے ہیں۔ اُدھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماتحت عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔ قبل ازیں پنجاب بار کونسل نے بطور سوگ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ ہڑتال وکلا برادری کے اتحاد، عدلیہ کے احترام اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار ہے۔ علاوہ ازیں پشاور میں بھی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ ہائی کورٹ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ .
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بار ایسوسی اسلام آباد کی جانب سے کا اعلان
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔