اسلام آباد دھماکے کے بعد ججز،وکلاء اورعدالتوں کی سیکورٹی مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
لاہور: پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے صوبے بھر میں ججز، عدالتوں اور وکلا برادری کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) لاہور نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی، سی پی او نے لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر، تمام ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احاطوں، عدالتوں، ججوں کی رہائش گاہوں، وکلا بار اور ججوں کی نقل و حرکت کے لیے پہلے سے موجود سیکیورٹی نظام کا جائزہ لے کر اسے مزید مضبوط کریں، ان اقدامات کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔
تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں سے فوری ملاقاتیں کریں تاکہ ضلعی عدالتوں کی مجموعی سیکیورٹی اور جج صاحبان کی ذاتی سیکیورٹی، خصوصا ان کی نقل و حرکت کے دوران، پر بات چیت ہو سکے۔
پنجاب کے انسپکٹر جنرل نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ وہ عدالتی عمارتوں اور بارز میں مناسب تعداد میں تربیت یافتہ اہلکار اور ضروری سازوسامان تعینات کریں، ساتھ ہی ججوں کے راستوں پر سرچنگ اور سویپنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی نقل و حرکت محفوظ رہے۔ سی پی او نے عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں اور عدالتوں کے داخلی دروازوں پر خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
پولیس افسران کو حکم دیا گیا کہ وہ سیکیورٹی انتظامات کی روزانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر جانچ پڑتال کریں، انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ہر عدالت میں کارروائی کے دوران وردی پہنے اہلکار تعینات ہوں۔
مزید کہا گیا کہ عدالتوں میں غیر مجاز داخلے کی صورت میں الرٹ جاری کرنے کے لیے ’انٹروژن‘ اور ’ڈیوڑس الارم‘ سسٹم لازمی نصب کیے جائیں۔
سی پی او نے ہتھیاروں سے متعلق پالیسی بھی جاری کی، جس کے مطابق عدالتوں کے احاطے میں صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہی اسلحہ رکھ سکیں گے، اسی طرح سینئر ججوں کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی دی گئی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سی پی او پولیس ا
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص زخمی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کچہری کے احاطے میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گاڑی کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا ۔۔سلینڈر دھماکا کی زد میں ا کر ایک شخص زخمی ۔ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔۔۔ pic.twitter.com/Oaizh0t8Pe
— Isma Shaukat (@isma_shaukat) November 11, 2025