وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش حملے میں 12 افراد کے شہید ہونے کے بعد لاہور کے حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے حساس مقامات کے گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا، اسلام آباد واقعے کے بعد شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں مزید سختی بھی کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کو لاہور میں اضافی گشت کی ہدایات جاری کر دیں۔فیصل کامران نے فیلڈ ٹیموں کو پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنانے اور مشکوک افراد و مشکوک گاڑیوں کی بغیر شناخت داخلے پر زیرو ٹالرنس یقینی بنانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ نے بتایا کہ اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج نے خودکش دھماکا کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہو سکے.

موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا .جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔پمز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق 12 افراد کی لاشیں اور 20 سے 22 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 27 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سکھ یاتریوں کی آمد کے پیش ِ نظر لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی مکمل طور پر الرٹ

 لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں سے متعلق سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمروں، خاردار تاروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار مکمل طور پر الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس انسدادِ جرائم کے ساتھ ساتھ تمام مذہبی اقلیتوں کو بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • اسلام آباد کچہری خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
  • کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر زوردار دھماکا،9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • اسلام آباد کچہری میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص زخمی
  • سکھ یاتریوں کی آمد کے پیش ِ نظر لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی مکمل طور پر الرٹ