پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی تصدیق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بھی کی ہے۔

ترجمان پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں موجود جی پی ایف ٹو سے اب روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جارہی ہے جو اس سے قبل 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اس طرح گیس کی یومیہ پیداوار میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس کے ساتھ ساتھ گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے روزانہ 35 بیرل خام تیل اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی بھی حاصل کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی پی ایل اس بلاک میں 65 فیصد شراکت دار ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ گیس کی پیداوار میں اضافہ موجودہ فیلڈ سے ہائیڈروکاربن کے زیادہ سے زیادہ حصول کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے نہ صرف توانائی کے شعبے کو استحکام ملے گا بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیداوار میں کے مطابق گیس کی

پڑھیں:

پاکستانی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، ترجمان خارجہ

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 4 سال میں افغان سر زمین سے پاکستان پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان نے ہر بار تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کی مگر عملی جواب نہیں ملا، طالبان حکومت نے دہشت گرد عناصر کو پناہ دے کر ان کی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔

طاہر اندرابی کے مطابق یہ مسئلہ انسانی ہمدردی کا معاملہ نہیں، طالبان نے اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا، مذاکرات میں افغان فریق نے بحث کو خلل انداز موضوعات کی طرف موڑ کر اصل مسئلے کو دھندلا کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مؤدبانہ مذاکرات کےحامی ہیں مگر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف قابلِ عمل اور قابلِ تصدیق اقدامات ضروری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، دہشت گرد عناصر اور ان کے مددگار دوست شمار نہیں کیےجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • سانگھڑ: گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں اضافہ، معیشت کو فائدہ
  • پاکستان اسٹیل کی نجکاری ملکی معیشت کیلیے نقصان دہ ہے ‘ منعم ظفر خان
  • سوئی گیس کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، ایم کیو ایم پاکستان کا سخت ردعمل
  • جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ
  • مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ
  • سندھ: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ، ایک دن میں 727 نئے کیسز رپورٹ
  • پاکستان کی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، دفتر خارجہ
  • پاکستانی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، ترجمان خارجہ