data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مسافر کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا، جہاں پاور بینک نے زیادہ حرارت پیدا ہونے کے باعث آگ پکڑ لی،  اچانک دھواں بھر جانے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی،  ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قانتس ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ واقعے کے بعد لیتھیئم بیٹریز اور پاور بینکس کے استعمال سے متعلق پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد نئی حفاظتی ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔

قابلِ ذکر ہے کہ کئی بین الاقوامی ایئرلائنز پہلے ہی پاور بینکس کے استعمال اور گنجائش کے حوالے سے سخت اصول لاگو کر چکی ہیں جبکہ بعض نے انہیں طیارے میں استعمال یا چارج کرنے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روس: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روسی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر صحت یاروسلیو غلازوف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔

کیمز ہیلی کاپٹر آچی سو گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

داغستان کی وزارت ہنگامی صورت حال کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر ایزبرباش جا رہا تھا، سرکاری عہدیداروں نے رپورٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گرا تاہم خوش قسمتی سے مذکورہ گھر اس وقت خالی تھا۔

حکام نے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • ایئرپورٹ پر خوفناک دھماکہ، موبائل پاور بینک پھٹنے سے مسافر جھلس گیا
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
  • صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، 27 ویں ترمیم وسیاسی صورتحال پر گفتگو
  • روس: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
  • لاہور ایئرپورٹ ، گجرات پولیس کا اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
  • لاہور ایئرپورٹ پر گجرات پولیس کا اہلکار ہتھیار سمیت گرفتار
  • بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار سائیکل موٹرسائیکل سوار پر الٹ گئی، زد میں آکر 2 نوجوان بھائی جاں بحق
  • کراچی میں مسافر کوچ بے قابو ہر کر موٹرسائیکل سوار پر الٹ گئی، 2 نوجوان بھائی جاں بحق
  • ویتنام‘ طوفانی بارشوں‘ سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ